جڈیجا کو چڑھاتے ہوئے گراونڈ کے بیچ میں ہی تلوار بازی کرنے لگے ڈیویڈ وارنر، آل راونڈر کی چھوٹی ہنسی، دیکھیں مزاحیہ ویڈیو

جڈیجا کو چڑھاتے ہوئے گراونڈ کے بیچ میں ہی تلوار بازی کرنے لگے ڈیویڈ وارنر، آل راونڈر کی چھوٹی ہنسی، دیکھیں مزاحیہ ویڈیو (AP)

جڈیجا کو چڑھاتے ہوئے گراونڈ کے بیچ میں ہی تلوار بازی کرنے لگے ڈیویڈ وارنر، آل راونڈر کی چھوٹی ہنسی، دیکھیں مزاحیہ ویڈیو (AP)

وارنر کو اس طرح کرتے دیکھ کرجڈیجا کو ہنسی چھوٹ گئی۔ وہیں اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    دہلی کیپٹلس اور چنئی سوپر کنگس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا 67واں میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی سوپر کنگس نے ریتوراج گائیکواڑ اور ڈیوین کانوے کی نصف سنچریوں کی اننگ کی بدولت مقررہ 20 اووروں میں 3 وکٹ  کے نقصان پر 223 رن بنائے اور دہلی کو جیت کے لیے 224 رنوں کا ہدف دیا۔

    چنئی سوپر کنگس سے ملے ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات خراب رہی اور اوپنر بلے باز پرتھوی شاہ صرف 5 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد دہلی کو پانچویں اوور میں و جھٹکے اور لگے۔ وہیں اس اوور مین ایک مزیدار واقعہ بھی دیکھنے کوملا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

    دراصل، دیپک چاہر دہلی کیپٹلس کی اننگز کا 5واں اوور پھینکنے آئے تھے۔ ڈیوڈ وارنر نے چاہر کو چھکا لگا کر ویلکم کیا۔ انہوں نے اگلی گیند پر چوکا لگایا۔ جبکہ انہوں نے تیسری گیند پر سنگل لیا۔ گیند ایکسٹرا کور پر کھڑے معین علی کے پاس گئی جنہوں نے پھینکا۔ اگر معین کا تھرو وکٹ پر لگا ہوتا تو وارنر پویلین لوٹ جاتے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    فاف ڈوپلیسی کے ساتھ 172 رنوں کی پارٹنرشپ پر کوہلی نے کیا بڑا انکشاف،’اس کا راز ہے۔۔۔‘

    یہ بھی پڑھیں:

    جب کوہلی نے لگایا 103 میٹر طویل چھکا تو کپتان فاف کا کھلا رہ گیا منہ، دیا ایسا ری ایکشن

    معین علی کے تھرو کے بعد وارنر نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی اور رہانے کو چڑھانے کی کوشش کرنے لگے۔ رہانے نے گیند تھرو کی لیکن وارنر اس سے پہلے کریز کے اندر پہنچ چکے تھے۔ رہانے کے تھرو کو جڈیجا نے پکڑا تھا۔ جڈیجا نے اس کے بعد تھرو کرنے کی ایکٹنگ، دوسری طرف کریز سے باہر کھڑے وارنر نے جڈیجا کو چڑھاتے ہوئے ان کی تلوار بازی والا اسپیٹ کیا۔ وارنر کو اس طرح کرتے دیکھ کرجڈیجا کو ہنسی چھوٹ گئی۔ وہیں اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: