ایم ایس دھونی ایک ایسے کھلاڑی ہیں، جن کی اپنے پیشے میں کھ ہی لوگوں سے بہت ہی زیادہ دوستی ہے۔ ان مین سے ایک وراٹ کوہلی ہیں اور اس کا ثبوت ایک مرتبہ پھر سے جاری انڈین پریمیئر لیگ می نپیر کو آر سی بی اور چنئی سوپر کنگس کے درمیان ہوئے میچ کے ختم ہونے کے بعد دیکھنے کو ملا۔ دونوں میچ کے بعد ایسے ملے، مانوں مہینے نہیں، بلکہ سالوں کے بچھڑے ہوں!
بہرحال، یہ دونوں کے رشتے کے بارے میں ضرور بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ دونوں نے ہی میدان پر کافی دیر بات کی۔ اس دوران وراٹ اور دھونی دونوں ہی زور زور سے ہنستے ہوئے دیکھے گئے۔ یہ تو صاف نہیں ہوسکا کہ ان کی بات چیت کا موضوع کیا تھا، تاہم سوشل میڈیا نے اسے اپنے ہی انداز میں یا ہے۔ آپ دیکھیے کہ کیسے کیسے کمنٹ فینس نے کیے ہیں۔
بتادیں کہ، چنئی سوپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا، جس میں چنئی نے بنگلور کو اس کے ہوم گراونٹ پر 8 رنوں سے شکست دے دی۔ چنئی سوپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 226 رن بنائے، جس کے جواب میں بنگلور کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 218 رن ہی بناپائی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔