اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے پہنچے دھونی تو شائقین کے عوامی سیلاب نے لگایا’دھونی ۔۔دھونی‘ کا فلک شگاف نعرہ

 اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے پہنچے دھونی تو شائقین کے عوامی سیلاب نے لگایا’دھونی ۔۔دھونی‘ کا فلک شگاف نعرہ

اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے پہنچے دھونی تو شائقین کے عوامی سیلاب نے لگایا’دھونی ۔۔دھونی‘ کا فلک شگاف نعرہ

دھونی دھونی کی گونج سے پورا میدان چہک اٹھا اور دھونی اپنے ہی انداز میں ہاتھ میں بیٹ لیے اور ہیلمٹ پہنے آگے بڑھتے رہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chennai, India
  • Share this:
    آئی پی ایل 2023 کے آغاز میں اب بہت ہی کم دن بچ گئے ہیں اور سبھی ٹیمیں اپنی اپنی تیاریوں یں لگ گئی ہیں۔ ایسے میں بات ہو چنئی سوپر کنگس کی تو اس ٹیم کے ساتھ فینس کا رشتہ جگ ظاہر ہے، لیکن اس رشتے کی اہم کڑی ہے کپتان مہندر سنگھ دھونی۔ جی ہاں، ماہی نے اپنی کپتانی میں جس طریقے سے چنئی سوپر کنگس کو سنبھالا ہے اور اب تک آئی پی ایل میں 4 مرتبہ چمپئن بھی بنا چکے ہیں۔ ایسے میں فینس کی دھڑک بن چکے دھونی کی ایک جھلک پانے کے لیے فینس بے تاب ہوجاتے ہیں۔




    تبھی تو جب کپتان مہندر سنگھ دھونی ’تھالا‘ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جم کر تیاری کررہے ہیں اور تھالا کے پریکٹس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کا ہجوم میدان میں پہنچ رہا ہے۔ سی ایس کے کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے جو ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اس میں ماہی کے میدان میں قدم رکھتے ہی، دھونی دھونی کی گونج سے پورا میدان چہک اٹھا اور دھونی اپنے ہی انداز میں ہاتھ میں بیٹ لیے اور ہیلمٹ پہنے آگے بڑھتے رہے۔ میدان کا یہ نظارہ اور دھونی دھونی کی گونج سے آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    آئی پی ایل اب ہوم اینڈ اوے فارمیٹ پر کھیلا جارہا ہے۔ یعنی آپ اپنے اور مخالفین ٹیم دونوں کے میدان پر مقابلے کھیلیں گے اور ایسے میں چنئی کی ٹیم اپنے چیپاک اسٹیڈیم میں کل ملا کر سات میچیز کھیلے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: