بلے بازی کرنے آئے دھونی تو پورے اسٹیڈیم میں گونجی ایک ہی آواز، انوشکا شرما کا آیا یہ ردعمل

بلے بازی کرنے آئے دھونی تو پورے اسٹیڈیم میں گونجی ایک ہی آواز، انوشکا شرما کا آیا یہ ردعمل

بلے بازی کرنے آئے دھونی تو پورے اسٹیڈیم میں گونجی ایک ہی آواز، انوشکا شرما کا آیا یہ ردعمل

فینس شروعات سے ہی دھونی۔۔۔ دھونی ۔۔ کے نعرے لگارہے تھے اور ہر وکٹ کے گرنے کے بعد وی وانٹ دھونی چلارہے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    چنئی سوپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا، جس میں چنئی نے  بنگلور کو اس کے ہوم گراونٹ پر 8 رنوں سے شکست دے دی۔ چنئی سوپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 226 رن بنائے، جس کے جواب میں بنگلور کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 218 رن ہی بناپائی۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور کا ہوم گراونڈ ہے اور آر سی بی کی فین فالووینگ بھی کم نہیں ہے۔ ایسے میں بنگلور ہوم گراونڈ پر آر سی بی کو زبردست حمایت ملتی ہے، لیکنپیر کو اس مقابلے کا نظارہ بالکل الگ ہی تھا۔  بنگلورو کے ہوم گراونڈ پر چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی گونج سنائی دی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہ کیا ہوا، اشون نے محمد شمی کی 3 گیند میں پلٹ دیا میچ، ہاردک پانڈیا کے اُڑ گئے ہوش

    فینس شروعات سے ہی دھونی۔۔۔ دھونی ۔۔ کے نعرے لگارہے تھے اور ہر وکٹ کے گرنے کے بعد وی وانٹ دھونی چلارہے تھے۔ حالانکہ، دھونی کافی بعد میں بلے بازی کرنے آئے۔ دھونی کے کریز پر آتے ہی صرف دھونی دھونی سنائی دے رہا تھا۔ اس دوران وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما نے فینس کے دھونی دھونی کے نعروں پر جس طرح کا ری ایکشن دیا، وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023 : میکسویل اور ڈوپلیسس کا طوفان تھمتے ہی پلٹی بازی، محنت پر پھرا پانی، چنئی کی دلچسپ جیت

    چنئی سوپر کنگس کو اننگ کے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر رویندر جڈیجا کے طور پر چھٹا جھٹکا لگا تھا۔ اس کے بعد دھونی بلے بازی کرنے آئے تھے۔ دھونی کے کریز پر آنے کے بعد پورا اسٹیڈیم صرف دھونی دھونی کی آواز سے گونج رہا تھا۔ وہیں اسٹینڈ میں موجود انوشکا شرما جو بنگلورو کا سپورٹ کرنے کے لیے آئی تھیں، وہ بھی اپنی خوشی روک ن ہیں پائی اور فینس کی جانب سے دھونی کے نعروں پر انہوں نے کہا کہ فینس ان سے پیار کرتے ہیں۔ انوشکا کا یہ ری ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: