وراٹ کوہلی کپتان رہیں یا نہ رہے، وہ فلاپ بھی چل رہے ہوں، تو بھی وہ میڈیا اور کیمرے کی سرخیوں میں لگاتار بنے رہے ہیں۔ اور کچھ ایسا ہی ایک مرتبہ پھر سے دیکھنے کو ملا، جب آر سی بی کے سابق کپتان کو ایم بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں اپنے پہلے نیٹ پریکٹس کے لیے پہنچے۔ جیسے ہی کوہلی نے میدان پر قدم رکھا، ویسے ہی میڈیا اور باقی کیمروں نے کوہلی کا رُخ کرلیا۔ اور میدان پر پریکٹس دیکھنے کے لیے جمع ہوئے فینس نے ’وراٹ۔۔۔ وراٹ۔۔۔‘ چلانا شروع کردیا۔
کوہلی کے اس انداز کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آیا، تو اس کا بھی اثر قریب قریب ویسا ہی رہا، جیسا میدان پر جمع شائقین کا تھا۔ ویڈیو ایک دم سے وائرل ہونا شروع ہوگیا اور کوہلی کے چاہنے والے اسے جم کر شیئر کررہے ہیں لائیک کررہے ہیں۔ آپ فینس کا ردعمل دیکھیے۔ یہ دیکھیے۔
باقی کھلاڑیوں کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے یہ میم
Rest players watching him getting hyped for his walk 👀
اس درمیان پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر نے وراٹ کوہلی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں وراٹ کوہلی کولے کر کہا کہ ’وراٹ اس گاڈ‘، وراٹ کے بلے بازی کو لے کر اختر نے آگے کہا کہ وراٹ کے پاس قابلیت ہے اور وہ حقدار ہے کہ وہ اچھا کھیلیں ساتھ ہی اختر نے وراٹ کو لے کر کہا، ’اگر وراٹ مجھے سن رہے ہیں تو میں کہنا چاہوں گا کہ وراٹ آپ کو 110 سنچریاں بنانا ہے اور 43 سال کی عمر تک کھیلنا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔