ٹیم انڈیا اور ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کے کرکٹ کیریئر کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی بھی شاندار ہے۔ روہت اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کی پہلی ملاقات کوئی خاص نہیں رہی تھی۔ ریتیکا اسپورٹس منیجر ہونے کے علاوہ یوراج سنگھ کی راکھی بہن بھی ہیں۔ ریتیکا سے ملنے سے پہلے ہی یوراج سنگھ نے روہت کو خبردار کیا کہ وہ ان کی بہن ہے، اس سے بات کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن میں رکھیں۔
روہت شرما پہلی ملاقات میں ریتیکا کو گھمنڈی سمجھ بیٹھے تھے۔ تاہم ایک دو ملاقاتوں کے بعد ان کی غلط فہمی دور ہو گئی۔ روہت نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہانی بھی سنائی جب انہوں نے شادی سے پہلے ریتیکا کے سامنے ایک شرط رکھی تھی۔ روہت کے مطابق ریتیکا سے میری پہلی ملاقات ایک شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس شوٹنگ کے دوران یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان بھی ساتھ تھے۔ ریتیکا سے بات کرنے سے پہلے ہی یووی نے کہا کہ اس کی طرف مت دیکھو، وہ میری بہن ہے۔ روہت کے مطابق آہستہ آہستہ میری ریتیکا سے دوستی ہوئی اور پھر یہ محبت میں بدل گئی۔ ایک وقت ایسا آیا جب ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ اب گھر والوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بتانا چاہیے۔ ریتیکا کی کمزوری پر کیا چوٹ روہت شرما کے مطابق میں ریتیکا کے گھر ان کے گھر والوں سے ملنے گیا۔ ریتیکا کی ماں اتنی پیاری ہیں کہ میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ میں کسی اور کے گھر ہوں۔ ریتیکا کے والد بھی بہت رحم دل ہیں۔ جو کچھ ان کے دل میں ہوتا ہے وہی ان کی زبان پر بھی ہوتا ہے۔ ہمارے رشتے کو خاندان کی ہاں مل گئی۔ روہت نے مزید بتایا کہ پھر میں نے ریتیکا کے ساتھ مذاق کیا۔ دراصل، ریتیکا کو تب کھانا پکانا نہیں آتا تھا اور میں نے اسے بتایا کہ ماں نے کہا ہے کہ کھانا پکانا ضروری ہے۔ ہمارے گھر کا اصول ہے کہ لڑکی میں یہ ہنر ہونا چاہیے۔
روہت نے بتایا کہ جب میں نے ریتیکا کے سامنے یہ شرط رکھی تو انہوں نے کہا کہ میں کھانا پکانا سیکھوں گی۔ تب میں نے ریتیکا سے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا۔ روہت کے مطابق ریتیکا نے نہ صرف کھانا پکانا سیکھا ہے بلکہ اس نے بہت ہی عمدہ اور ذائقے دار کھانا بھی بنانا شروع کر دیا ہے۔ ریتیکا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے میچوں میں اسٹیڈیم میں موجود رہتی ہیں۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔