جب سلیم درانی کے آگے جھکی بی سی سی آئی، ٹیم میں جگہ دینے کو مجبور، شائقین نے کچھ ایسا کیا بورڈ کے اڑ گئے ہوش

جب سلیم درانی کے آگے جھکی بی سی سی آئی

جب سلیم درانی کے آگے جھکی بی سی سی آئی

سلیم درانی ہندوستان کے پہلے اور واحد ایسے کرکٹر ہیں جو افغانستان میں پیدا ہوئے تھے۔ کابل میں پیدا ہوئے درانی کا خاندان ہندوستان آگیا تھا۔ ہندوستان کے لیے انہوں نے 29 ٹیسٹ میچوں میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1202 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی اسپن بولنگ سے 75 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سلیم درانی (Salim Durani) کا اتوار کی صبح جام نگر میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ 88 سال کی عمر میں یہ لیجنڈ اپنے مداحوں کے درمیان یادوں کا ایک صندوق چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگیا۔ ایسے میں ساتھ کھیل چکے بھارتی کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے کرکٹر کرسن گھاوری نے انڈین ایکسپریس کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں سلیم درانی کے کیریئر سے متعلق ایک مزے دار واقعے کے بارے میں بتایا۔ دراصل 1972 میں انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئی تھی۔ ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک میچ ہونا تھا۔

    سلیم درانی صاحب ممبئی سرکٹ سے کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ ایسے میں ممبئی میں ان کی مقبولیت ساتویں آسمان پر تھی۔ بی سی سی آئی نے اسکواڈ میں درانی صاحب کو جگہ نہیں دی تھی۔ ایسے میں ممبئی کے شائقین اس بات سے بہت مایوس ہوئے تھے۔ شائقین سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سلیم صاحب میچ نہیں کھیلے تو ممبئی میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔ شائقین نے اسٹیڈیم اور بی سی سی آئی کے دفتر کو تالے لگانے کی دھمکی بھی دی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہندوستانی کرکٹ میں شائقین کسی کھلاڑی کو لیکر احتجاج کرنے پر اتر آئے تھے۔

    بیرون ملک بیٹھے غنڈوں کی اب خیر نہیں، کارروائی کی تیاری میں وزارت داخلہ، 28 گینگسٹروں کی فہرست تیار

    راہل گاندھی پہنچے سورت، ہتک عزت کیس میں سیشن کورٹ میں دائر کی ضمانت کی درخواست

    نے کہا، CSK اور MI کے بعد سب سے کامیاب، اس میں کتنی سچائی؟ 4اور ٹیمیں جیت چکی ہیں خطاب

    شائقین کے دباؤ کے سامنے بی سی سی آئی کو جھکنا پڑا۔ پہلے میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سلیم درانی کو 15ویں کھلاڑی کے طور پر جگہ دی گئی۔ ممبئی کے شائقین اس بات پر بضد تھے کہ سلیم درانی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے۔ لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق انہوں نے اس میچ میں بھی کھیلا اور اپنی اننگز میں 73 رنز بھی بنائے۔

    کرسن گھاوری نے بتایا کہ وہ اس میچ کے دوران ناردرن اسٹینڈ میں موجود تھے۔ یہ کل کی بات سی لگتی ہے۔ کچھ شائقین نے شور مچانا شروع کر دیا، ہمیں چھکا چاہیے۔ سلمیم درانی نے مداحوں کی درخواست پر چھکا لگایا۔ جس سمت سے آواز آتی درانی صاحب نے اسی سمت میں چھکا مارا اور کسی کو بھی مایوس نہیں کیا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: