پاکستان کے سابق آل راونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی کو ان کے طوفانی بلے بازی کے لیے کرکٹ کی دنیا میں جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی مرتبہ اپنی بلے بازی سے گیندبازوں کی نیند اڑائی ہے۔ ایسے میں آج ہم آپ کو شاہد آفریدی کی اس اننگ کے بارے میں بتائیں گے جس نے ونڈے کرکٹ کے کھیلنے کا نظریہ ہی بدل دیا۔ شاہد نے اپنے دوسرے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف 1996 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ونڈے کی سب سے تیز سنچری اسکور کی تھی۔ یہ سنچری صرف 37 گیندوں میں بنی تھی۔ شاہد آفریدی کے لیے ریکارڈ توڑ اننگ اس لیے بھی خاص رہی کیونکہ اس میچ میں جس بیٹ سے انہوں نے بلے بازی کی تھی وہ کرکٹ کے بھگوان مانے جانے والے ہندوستان کے قدآور بلے باز سچن تنڈولکر کی تھی۔
سچن نے وقار کو دیا تھا بیٹ جس بلے سے شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 40 گیندوں پر 104 رنز بنائے تھے۔ یہ بیٹ سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو تحفے میں دیا تھا۔ اور سری لنکا کے خلاف میچ میں وقار نے وہ بیٹ آفریدی کو بلے بازی کے لیے دیا۔ وہ بیٹ آفریدی کے کیریئر کا سنہری بیٹ بن گیا۔ سچن کے اس بلے سے انہوں نے اس وقت ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنائی تھی۔ بالر کے علاوہ آفریدی اس میچ کے بعد ہی عالمی کرکٹ میں پاور ہٹر کے طور پر جانے گئے۔
شاہد آفریدی کا ونڈے میں سب سے تیز سنچری لگانے کا ریکارڈ ان کے ساتھ پورے 18 سال تک قائم رہا۔ اس ریکارڈ کو سال 2014 میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈرسن نے توڑا تھا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں میں سنچری لگائی تھی۔ وہیں کوری کا بھی یہ ریکارڈ زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکا اور 2015 میں ساوتھ افریقہ کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرس نے یہ ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 31 گیندوں میں سچنری بنادی ۔ ڈیویلیئرس کا یہ ریکارڈ آج تک کوئی بھی بلے باز توڑ نہیں پایا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔