اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب اپنے ہی جال میں پھنسی ٹیم اندیا، کنگاروؤں نے 333 رنوں سے دی تھی شکست، آسٹریلیائی اسپنرس نے لیے تھے 17 وکٹ

    جب اپنے ہی جال میں پھنسی ٹیم اندیا، کنگاروؤں نے 333 رنوں سے دی تھی شکست، آسٹریلیائی اسپنرس نے لیے تھے 17 وکٹ

    جب اپنے ہی جال میں پھنسی ٹیم اندیا، کنگاروؤں نے 333 رنوں سے دی تھی شکست، آسٹریلیائی اسپنرس نے لیے تھے 17 وکٹ

    پونے کی اس پچ پر چوتھی اننگز میں 441 رنز کا ہدف حاصل کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان کام نہیں تھا۔ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بھی ایسا ہی دیکھا گیا،

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pune, India
    • Share this:
      ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹسٹ میچ کی دلچسپی ہمیشہ سے ہی ایک الگ سطح کی رہی ہے۔ موجودہ وقت میں ورلڈ کرکٹ میں دیکھا جائے تو آسٹریلیا اور ہندوستان کی ٹکر کا انتظار دنیا بھر کے سبھی کرکٹ شائقین کو کافی بے صبری سے ہوتا ہے۔ اس مرتبہ دونوں ہی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی بارڈر گواسکر ٹسٹ سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔ اس سے پہلے کنگارووں کی ٹیم نے سال 2017 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں پونے ٹسٹ میچ میں 333 رنوں کی شاندار جیت حاصل ہوئی تھی۔

      سیریز کے اس پہلے ٹسٹ  میچ میں ٹیم انڈیا اپنے ہی بُنے جال میں پھنس گئی تھی۔ دراصل، میچ کے پہلے ہی دن سے پچ میں کافی زیادہ ٹرن دیکھنے کو ملا تھا۔ آسٹریلیائی ٹیم اس مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 260 رن بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

      اس کے بعد اسٹیو او کیف کی شاندار گیندبازی کے دم پر کنگارو ٹیم نے ہندوستان کو صرف 105 رنوں پر سمیٹتے ہوئے پہلی اننگ میں 155 رنوں کی بڑی سبقت حاصل کرلی تھی۔ اسٹیو او کیف نے اس اننگ میں 13.1 اووروں کی اپنی گیندبازی کے دوران مجموعی طور پر 6 وکٹ حاصل کیے تھے۔

      پہلی اننگ میں بڑی سبقت حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگ میں اس وقت ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 109 رنوں کی شاندار سنچری والی اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو 285 کے اسکور تک پہنچانے کے ساتھ ہندوستان کو میچ کی چوتھی اننگ میں 441 رنوں کا ٹارگیٹ دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      بارڈر-گواسکر سیریز میں آسٹریلیا کے لیے مشکل پیدا کریں گے اکشر پٹیل،شین واٹسن نے بتائی وجہ

      یہ بھی پڑھیں:

      ایک اوور میں 6 چھکے کھانے کے بعد وہاب ریاض نے کی افتخار احمد کی تعریف، جانیے کیا کہا

      آسٹریلیائی اسپنرس نے میچ میں حاصل کیے 17 وکٹس

      پونے کی اس پچ پر چوتھی اننگز میں 441 رنز کا ہدف حاصل کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان کام نہیں تھا۔ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بھی ایسا ہی دیکھا گیا، جہاں ٹیم صرف 107 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے اس اننگز میں صرف 4 بلے باز ڈبل فیگر کو چھونے میں کامیاب رہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: