IPL کے پلے آف مقابلے کہاں اور کون سی ٹیم کے درمیان کھیلے جائیں گے، جانیے مکمل شیڈول
IPL کے پلے آف مقابلے کہاں اور کون سی ٹیم کے درمیان کھیلے جائیں گے، جانیے مکمل شیڈول
اس مرتبہ کا آئی پی ایل کافی دلچسپ رہا ہے۔ آخری لیگ میچ کے بعد ہی یہ طئے ہوپایا کہ پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کون سی ہے۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں آئی پی ایل کے پلے آف میچوں کا پورا شیڈول۔
پورے 70 لیگ میچوں کے بعد IPL کی ٹاپ 4 ٹیمیں طئے ہوگئی ہیں۔ گجرات ٹائٹنس، چنئی سوپر کنگس، لکھنو سوپر جائنٹس اور ممبئی انڈینس کی وہ 4 ٹیمیں ہیں جو پلے آف میں پہنچی ہے۔ اب پلے آف کا مقابلہ 23 مئی سے کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2023 کا فائنل 28 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم احمدآبادمیں کھیلا جانے والا ہے۔ بتادیں کہ اس مرتبہ کا آئی پی ایل کافی دلچسپ رہا ہے۔ آخری لیگ میچ کے بعد ہی یہ طئے ہوپایا کہ پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کون سی ہے۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں آئی پی ایل کے پلے آف میچوں کا پورا شیڈول۔
کوالیفائر 1 کا میچ 23 مئی کو گجرات ٹائٹنس بمقابلہ چنئی سوپر کنگس (ایم اے چدمبرم کرکٹ اسٹیڈیم) – شام 7.30 بجے
ایک مرتبہ پھر گجرات کی ٹیم پلے آف میں پہنچی ہے۔ یہ لگاتار دوسری مرتبہ ہے جب گجرات پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ 2022 میں گجرات کی ٹیم کو شامل کیا گیا تھا۔ آئی پی ایل 2022 میں گجرات نے راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے ہراکر خطاب پر قبضہ جمایا تھا۔ اس مرتبہ بھی گجرات نے دھماکہ دار مظاہرہ کیا ہے۔ گجرات نے 14 میچ میں 10 میں جیت حاصل کر کے کمال کردیا ہے۔ اس مرتبہ گجرات نے شاندار کھیل کا مظٓہرہ کیا ہے۔ جس سے یہ امید ضرور بن گئی ہے کہ گجرات خطاب پر دوبارہ قبضہ جما سکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔