کہاں ہوگا India vs Pakistanمیچ؟ کن شہروں میں کھیلے گی پاکستانی ٹیم، سامنے آئی یہ معلومات

کہاں ہوگا India vs Pakistanمیچ؟ کن شہروں میں کھیلے پاکستانی ٹیم، سامنے آئی یہ معلومات۔ فائل فوٹو(AFP)

کہاں ہوگا India vs Pakistanمیچ؟ کن شہروں میں کھیلے پاکستانی ٹیم، سامنے آئی یہ معلومات۔ فائل فوٹو(AFP)

اس وقت آئی سی سی کی سطح پر اس طرح کی بات چیت جاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام اس معاملے پر آئی سی سی کے اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹو سے بات چیت کر رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کا انعقاد اس سال ہندوستان میں ہونا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں کھیلے گی، اس کو لے کر غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے لیے ہندوستان نہیں آتی ہے، تو پاکستان ورلڈ کپ کے مقابلے ہندوستان میں نہیں کھیلے گا۔ حالانکہ، اب اس کو لے کر صورتحال واضھ ہوتی نظر آرہی ہے۔ آئی سی سی کے ذرائع نے اس بات کی معلومات دی ہے کہ پاکستان ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے اپنے زیادہ تر میچ چنئی اور کولکاتہ میں کھیلنا پسند کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    فاف ڈو پلیسس نے پارکنگ میں پہنچائی گیند تو پھٹی رہ گئی میکسویل اور وراٹ کی آنکھیں

    ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کو لے کر ابھی تک شیڈیول کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن مانا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ کی شروعات 5 اکتوبر سے ہوسکتی ہے۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں کل 46 میچ ہوں گے، جس میں کچھ آخری میچ ہندوستان کے 12 شہروں بشمول احمد آباد، لکھنؤ، ممبئی، راجکوٹ، بنگلورو، دہلی، اندور، موہالی، گوہاٹی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچ چنئی اور کولکاتہ میں کھیل سکتا ہے۔ پاکستان نے اپنے پچھلے دوروں میں ان مقامات پر خود کو محفوظ محسوس کیا تھا۔ اس وقت آئی سی سی کی سطح پر اس طرح کی بات چیت جاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام اس معاملے پر آئی سی سی کے اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹو سے بات چیت کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ٹیم انڈیا سے ہوا باہر، پھر BCCI نے کیا ڈیموٹ، کیا اب IPL کی کپتانی سے ہوگی چھٹی؟

    اس پورے معاملے سے متعلق آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا، کافی کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ بی سی سی آئی اور ہندوستانی حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے، لیکن پاکستان اپنے ورلڈ کپ کے زیادہ ترمیچ کولکاتہ اور چنئی میں کھیلنا پسند کرے گا۔

     
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: