نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے وہ خراب فارم سے گزر رہے ہیں۔ وہ تقریباً 3 سال سے بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری نہیں لگا پائے ہیں، جس کے سبب ان کی کارکردگی میں گراوٹ آئی ہے۔
اس درمیان پاکستان کے کپتان بابر اعظم سب سے بہترین بلے باز بن کر ابھرے ہیں۔ وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں خوب رن بنا رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں کون بہتر ہے، اکثر لوگ اس کا موازنہ کرتے ہیں۔ وہیں جب شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں کون بہتر ہے تو انہوں نے بھی اپنی رائے رکھی۔
ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا، ’وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کی بحث کے بارے میں زیادہ بات کرتے ہوئے ان کا موازنہ کرنا مناسب ہوگا۔ وراٹ کوہلی 33 سال کے ہیں اور بابر اعظم 27 سال کے ہیں۔ بابر اعظم گزشتہ کچھ سالوں میں شاندار کارکردگی پیش کر رہے ہیں‘۔ شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا، ’وراٹ کوہلی پہلے سے ٹاپ پر ہیں۔ اب اور ان کے پاس ثابت کرنے کے لئے بہت کچھ نہیں بچا ہے‘۔ وراٹ کوہلی نے 458 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جبکہ بابر اعظم نے 202 یعنی ان سے آدھے سے بھی زیادہ کم میچ کھیلے ہیں۔
سب سے تیز پورے کئے ایک ہزار رنبابر اعظم گزشتہ دنوں دنیا کے کئی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا ہے۔ موجودہ وقت میں بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز میں کھیل رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں انہوں نے شاندار 103 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اپنی اس اننگ کے دوران وہ نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ بابر اعظم کپتان کے طور پر ونڈے میں سب سے تیز 1000 رن پورے کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس معاملے میں انہوں نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی نے کپتان کے طور پر ونڈے کی 17 اننگوں میں 1000 رن پورے کئے تھے۔ جبکہ بابر اعظم نے 13 یک روزہ میچوں کی اننگوں میں یہ کرشمہ کرکے دکھایا۔
شاندار فارم میں ہیں پاکستانی کپتان بابر اعظمویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جارہی تین ونڈے میچوں کی سیریز میں بابر اعظم نے اب تک کمال کی کارکردگی پیش کی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 107 گیندوں پر 103 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد دوسرے ونڈے میں بھی انہوں نے 77 رن بنائے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آخری میچ 12 جون کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔