پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی نے دو دو ایوارڈوں سے نوازا ہے۔ انہیں سال 2022 کے لیے مینس کرکٹر آف دی ایئر اور ونڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بابر نے گزشتہ سال شاندار مظاہرہ کیا تھا اور تینوں فارمیٹ ملا کر قریب 2600 رن بنائے تھے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز گزشتہ دو سال دو ہزار سے بھی زیادہ رن نہیں بناسکا تھا۔ بابر نے پاکستان کو ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تکپہنچایا تھا۔ اس کے علاوہ نو ونڈے میچوں میں آٹھ 50+ اسکور کیے تھے۔
بابر کا ہمیشہ سے ہندوستان کے اسٹار کرکٹروراٹ کوہلی سے موازنہ کیا جاتا رہا ہے۔ حالانکہ،پاکستان کے کپتان کی حالیہ اچیومنٹ نے دونوں کے درمیان کے موازنے کو پھر سے موضوع بحث بنادیا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ فی الحال دونوں کا موازنہ کرنا صحیح نہیں ہوگا۔ بٹ نے زور دے کر کہا کہ کوہلی اپنے کرئیر کے ایک الگ مقام پر ہیں۔ بٹ نے پاک ٹی وی سے بات چیت میں کہا، دونوں عالمی سطح کے کرکٹر ہیں اور شاندار بلے باز ہیں۔ کرئیر کے جس مقام پر وراٹ کوہلی ہیں، ان کا کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ کوہلی نے 74 بین الاقوانی سنچری بنائے ہیں اور انہوں نے تین سالوں سے ایک بھی سنچری نہیں بنائی تھی۔ ایسے میں آپ ان کے شاندار مظاہرہ کا پتہ لگا سکتے ہیں جب وہ اپنے فارم میں تھے تو کتنے رن بناتے تھے۔
بٹ نے کہا کہ کرکٹر کی زندگی میں ایک ایسا دور بھی آتا ہے جب وہ شاندار مظاہرہ کرتے ہیں، لیکن پھر جدوجہد کرنا شروع کردیتے ہیں۔ بابر ابھی غیر معمولی مظاہرہ کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ یہاں سے صرف بہتری کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ عظیم بنے۔ پاکستان میں زیادہ تر رول مادل نے لگاتار کرکٹ نہیں کھیلا بلکہ دلچسپ کرکٹ کھیلا ہے۔ طویل عرصے کے بعد ہمیں بابر جیسا کھلاڑی ملا ہے جو چارٹ میں سب سے اوپر ہے اور ہمیں اس کا مزہ لینے کی ضرورت ہے، اسے بنائے رکھنا چاہیے۔ ہم اسے پینک موڈ میں نہیں بھیجنا چاہتے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔