உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    9 سال تک کرکٹ کے لئے نہیں دیکھی گھر کی شکل، اب IPL میں کیا شاندار ڈیبیو

    9 سال تک کرکٹ کے لئے نہیں دیکھی گھر کی شکل، اب IPL میں کیا شاندار ڈیبیو

    9 سال تک کرکٹ کے لئے نہیں دیکھی گھر کی شکل، اب IPL میں کیا شاندار ڈیبیو

    IPL 2022: مسلسل 8 شکست کے بعد ممبئی انڈینس کو اس سیزن میں پہلی جیت ملی۔ اس جیت میں ٹیم کے لئے ڈیبیو کرنے والے کارتکیہ سنگھ کا رول بھی اہم رہا۔ انہوں نے میچ میں 4 اوور میں 19 رن دے کر راجستھان رائلس کے کپتان سنجو سیمسن کا اہم کرکٹ حاصل کیا۔ کارتکیہ سنگھ کے یہاں تک پہنچنے کی کہانی جدوجہد بھری ہے۔ کرکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ گزشتہ 9 سال سے گھر نہیں گئے۔ اب جبکہ ان کا خواب پورا ہوگیا تو انہوں نے آئی پی ایل کے بعد گھر لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کسی چیز کو اگر پوری شدت سے چاہو تو پوری کائنات آپ کو اس سے ملانے میں مصروف ہوجاتی ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا یہ مشہور ڈائیلاگ ممبئی انڈینس کے لئے ایک دن پہلے آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر کارتکیہ سنگھ کی زندگی سے بالکل میل کھاتا ہے۔

      انہوں نے کرکٹر بننے کے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے 9 سال تک کا گھر کا منہ نہیں دیکھا، الگ الگ نوکری تک کی۔ تاہم اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ضد کو کبھی مرنے نہیں دیا۔ وقت لگا، لیکن خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا اور کارتیکہ نے زبردست آئی پی ایل ڈیبیو کیا اور ممبئی انڈینس کو مسلسل 8 شکست کے بعد پہلی جیت دلانے میں اہم کردار نبھایا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بڑی خبر: رویندر جڈیجہ نے ایم ایس دھونی کو واپس سونپی چنئی سپرکنگس کی کپتانی

      کارتکیہ سنگھ نے راجستھان رائلس کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سب کا دل جیت لیا۔ انہوں نے اپنی کسی ہوئی گیند بازی سے سب کو متاثر کیا۔ کارتکیہ نے میچ میں راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن کا قیمتی وکٹ اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوور میں محض 19 رن دیئے اور ممبئی کی طرف سے سب سے کفایتی گیند باز ثابت ہوئے اور سب سے بڑی وہ ممبئی کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے۔ کیونکہ ان کے ٹیم میں آتے ہی آئی پی ایل 2022 میں ممبئی انڈینس کو پہلی جیت ملی۔

      کارتکیہ سنگھ کا سفر

      کارتکیہ سنگھ گزشتہ 28 اپریل کو ممبئی انڈینس میں رپلیسمنٹ کھلاڑی کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ انہیں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد ارشد خان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں موقع ملا۔ کارتکیہ سنگھ کو 20 لاکھ روپئے کے بیس پرائز پر ممبئی نے اپنے ساتھ جوڑا۔ اس نوجوان کھلاڑی نے اب تک 9 فرسٹ کلاس، 19 لسٹ اے اور 9 ٹی20 میچ کھیلے ہیں، جس میں بالترتیب 35، 18 اور 10 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ کارتکیہ اترپردیش کے سلطانپور میں پیدا ہوئے ہیں اور ان کے والد اترپردیش پولیس میں ہیں اور فی الحال پولیس میں ہیں اورفی الحال جھانسی میں ہیڈ کانسٹبل کے عہدے پر تعینات ہیں۔ حالانکہ کارتکیہ سنگھ گھریلو کرکت مدھیہ پردیش کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ جبکہ ان کا چھوٹا بھائی یوپی کی جونیئر ٹیم کا حصہ ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: