ہوم » نیوز » اسپورٹس

سوربھ گانگولی نے پوچھا ۔ کون منتخب کر رہا ہے ٹیم  ، روہت یا روی شاستری ؟ 

ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ کے فائنل میں تقریبا مقام بنا لیا ہے۔

  • Share this:
سوربھ گانگولی نے پوچھا ۔ کون منتخب کر رہا ہے ٹیم  ، روہت یا روی شاستری ؟ 
ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ کے فائنل میں تقریبا مقام بنا لیا ہے۔

سابق ہندستانی کپتان سوربھ گانگولی کو بے باکی سے بات رکھنے کیلئے جانا جاتا ہے۔ پیر کو ایک یونیورسٹی میں اپنی کتاب ' اے سینچری از ناٹ انف ' کے لانچ کے دوران گونگولی نے کہا کہ میں موجودہ  ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری سے پوچھنا چاہوں گا کہ یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں کون ٹیم منتخب کر رہا ہے۔ گانگولی نے کہا ، " کون ٹیم منتخب کر رہا ہے ، روہت یا روی شاستری "؟


ٹیم انڈیا کے بہترین کپتان رہے سوربھ گانگولی نے اپنے وقت کےکھلاڑیوں وریندر سہواگ ، ظہیر خان اور ہر بھجن سنگھ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کی حمایت کی کیونکہ میں نے انہیں قریب سے دیکھا ہے۔ میں نے انہیں دیکھا کہ وہ دباؤ کے حالات میں کیسا برتاؤ کرتے  ہیں۔ ساتھ ہی انہوں  نے کہا کہ اس پر وراٹ کوہلی کو تھوڑی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ موجودہ وقت میں ٹیم انڈیا کے پاس اچھے کھلاڑی  تو ہیں لیکن انٹرنیشل سطح پر چمکنے کیلئے انہیں خود پر یقین نہیں ہے اور اس یقین کو بڑھانے کی ذمہ داری وراٹ کوہلی کو لینی ہوگی۔


موجودہ ایشیا کپ میں سری لنکا اور پاکستان کے مظاہرے پر بات چیت کرتے ہوئے گانگولی نے کہا، "کبھی کبھار ٹیمیں خراب دور سے گزرتی ہیں لیکن یہ سبھی اچھی ٹیمیں ہیں "۔ انہوں نے کہا ، " یہ خراب دور ہے اور وہ جلد ہی ٹریک پر لوٹیں گے"۔


گانگولی نے کہا کہ فٹ بال سے ہٹ کر کرکٹ کپتان کے اوپر بہت منحصرہوتا ہے۔ ایسے میں کوچ کو زیادہ دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا ، " کرکٹ فٹ بال سے بالکل الگ ہے ۔ موجودہ کرکٹ کوچ سوچتے ہیں کہ وہ کرکٹ ٹیم کو فٹ بال ٹیم کی طرح چلا لیں گے لیکن کرکٹ میں کپتان کو خود دماغ چلانا پڑتا ہے۔ ایسے میں کوچ کو زیادہ دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے " ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے کریئر کے دوران انہیں سب سے اچھی کون سی صلاح ملی تو انہوں نے کہا، ' کبھی کوچ نہ منتخب کرو' ۔
First published: Sep 25, 2018 03:00 PM IST