اتوار سے شروع ہورہے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں رائل چیلنجرس بنگلورو انڈین پریمیئر لیگ میں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈینس کے کلاف میچ کھیلے گی۔ سبھی کی نگاہیں وراٹ کوہلی پر ہوں گی۔ آر سی بی ان چار ٹیموں میں سے ایک ہے جس نے آئی پی ایل ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ آر سی بی کے سابق کپتان کوہلی، بیٹ سے کچھ شاندار مظاہرے کے باوجود ٹیم کو خطاب تک نہیں لے جاسکے ہیں۔ حالانکہ، فرنچائزی لیگوں میں آگے ہونے کے ساتھ آر سی بی کے فینس اس عظیم بلے باز سے بڑی چیزوں کی امید کرسکتے ہیں۔ دو مہینے تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ سے پہلے کوہلی نے مزیدار بات چیت کی، جس کا ایک ویڈیو آر سی بی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
Behind the Scenes with Virat Kohli at RCB Team Photoshoot
— Royal Challengers Bangalore (@RCBTweets) March 29, 2023
وراٹ کوہلی کہتے ہیں’میرے پاس زیادہ تر کاریں تھیں، وہ سبھی بنا کوئی سوچے سمجھے خریدی تھیں، میں نے انہیں مشکل سے ہی چلایا یا حقیقت میں ان میں کہیں گیا۔ ایک وقت کے بعد مجھے لگا کہ یہ حقیقت میں بیکار ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کو بیچ دیا۔ اب ہم وہی استعمال کرتے ہیں جس کی ہمیں بہت ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بڑے ہونے اور چیزوں کے بارے میں زیادہ باشعور ہونے کا بھی حصہ ہے کہ آپ کھلونوں یا اس طرح کی چیزوں کے مالک ہونے کا دل نہیں کرتا۔ ہمارے لئے یہ عملی ہونے اور استعمال کرنے کے بارے میں ہے۔
GOATs کی بات کریں تو، اگر کرسٹیانو رونالڈو، روجر فیڈرر اور آپ ایک ہی ٹیبل پر ہوتے، تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ بات چیت کس بارے میں ہوگی؟
کوہلی نے جواب دیا کہ،’میں بس چپ رہوں گا اور ان دونوں کو سنوں گا، سچ کہوں تو، میرے پاس بات چیت میں جوڑنے کے لیے بہت کچھ نہیں ہوگا۔ یہ کھیل کی تاریخ کے کچھ عظیم ایتھلیٹوں کو سننے کے لیے ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔