ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: کیا مہندر سنگھ دھونی لینے والے ہیں آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ! یہ تصویریں کر رہی ہیں اشارہ

آئی پی ایل 2020 میں جمعہ کو چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس (Chennai Super Kings vs Mumbai Indians) کا میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی سپرکنگس کو 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے اپنے نام اور نمبر والی جرسی (MS Dhoni Jersey) مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا اور کنال پانڈیا کو تحفے میں دی۔

  • Share this:
IPL 2020: کیا مہندر سنگھ دھونی لینے والے ہیں آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ! یہ تصویریں کر رہی ہیں اشارہ
IPL 2020: کیا مہندر سنگھ دھونی لینے والے ہیں آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ! یہ تصویریں کر رہی ہیں اشارہ

نئی دہلی: کیا مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) اپنا آخری آئی پی ایل کھیل رہے ہیں؟ یہ ایسا سوال ہے، جس کا جواب شاید صرف ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کے پاس ہی ہوگا، لیکن قیاس آرائی کا کیا؟ یا وہ اشارے، جو بتا رہے ہیں کہ یہ مہندر سنگھ دھونی کا آخری آئی پی ایل ہے۔ جی ہاں، آئی پی ایل 2020 IPL 2020) میں مسلسل ایسی تصویریں سامنے آرہی ہیں، جو اس بات کا اشارہ کرتی ہیں کہ یہ کیپٹن کول کا آخری آئی پی ایل ہوسکتا ہے۔ یہ اشارہ کسی اور کی طرف سے نہیں، بلکہ ان کی ٹیم چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کی طرف سے ہی مل رہی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی 15 اگست 2020 کو انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع (MS Dhoni Retirement) کہہ چکے ہیں۔


آئی پی ایل 2020 میں جمعہ کو چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس (Chennai Super Kings vs Mumbai Indians) کا میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی سپرکنگس کو 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے اپنے نام اور نمبر والی جرسی (MS Dhoni Jersey) مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا اور کنال پانڈیا کو تحفے میں دی۔




یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آئی پی ایل 2020 کے کسی میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی کے نام اور نمبر والی جرسی مخالف ٹیم کےکھلاڑی کو سونپی گئی ہے۔ اس سے پہلے راجستھان رائلس کے برطانوی کھلاڑی جوس بٹلر کو دھونی کے 7 نمبر والی ٹی شرٹ (MS Dhoni T-shirts) بھینٹ کی گئی تھی۔



چنئی سپرکنگس کی ٹیم راجستھان رائلس سے میچ بھی ہار گئی تھی۔ دھونی کی طرح جوس بٹلر بھی وکٹ کیپر ہیں۔



مہندر سنگھ دھونی کے اس اسپیشل تحفے نے ہی ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ یہ ان کا آخری آئی پی ایل ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے کسی بھی ٹورنامنٹ میں ایسی کوئی مثال دیکھنے کو نہیں ملتی ہے، جب کسی کھلاڑی کے نام اور نمبر والی جرسی دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کو دی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 24, 2020 04:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading