உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنجو سیمسن کو کیوں نہیں ٹیم انڈیا میں مل رہا ہے موقع؟ شکھر دھون نے کیا انکشاف

    سنجو سیمسن کو کیوں نہیں ٹیم انڈیا میں مل رہا ہے موقع؟ شکھر دھون نے کیا انکشاف۔ (PIC: AP)

    سنجو سیمسن کو کیوں نہیں ٹیم انڈیا میں مل رہا ہے موقع؟ شکھر دھون نے کیا انکشاف۔ (PIC: AP)

    نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ونڈے کی سیریز کے لیے بھی سیمسین کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس سیریز میں بھی انہیں موقع ملے اس کے امکانات کم ہی ہیں۔ کیونکہ رشبھ پنت ٹیم میں موجود ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے انہیں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | New Delhi
    • Share this:
      ٹی ٹوئنٹی میں رشبھ پنت کے لگاتار خراب فارم کے باوجود سنجو سیمسن کو اس فارمیٹ میں موقع نہیں مل رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پنت کو ہی سیمسن پر ترجیح دی گئی۔ وہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ،میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود سیمسن کو ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان جمعہ سے تین ونڈے کی سیریز کی شروعات ہوگی۔ شکھر دھون کی قیادت میں ٹیم انڈیا ونڈے میں نیوزی لینڈ سے دو دو ہاتھ کرنے اترے گی۔ ایسے میں اس سیریز سے پہلے دھون نے انکشاف کیا کہ آخر کیوں لمیٹیڈ اوور کرکٹ میں سیمسین کو موقع نہیں مل رہا ہے۔

      شکھر دھون نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے کو لے کر ہوئی پریس کانفرنس میں کہا، زیادہ تر کھلاڑی اس مرحلے سے گزرتے ہیں، جب پچھلی سیریز میں اچھے مظاہرے کے باوجود انہیں اگلی سیریز کے لیے پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں مل پاتی ہے۔ ایسے میں کوچ اور کپتان کو کھلاڑی سے بات کرنا چاہیے اور اس بارے میں بتانا چاہیے کہ اچھے مظاہرے کے باوجود اُنہیں کیوں ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔ تبھی سیمسین جیسے کھلاڑیوں کو یہ پتہ چلے گا کہ آخری انہیں کس وجہ سے اور کیوں موقع نہیں مل رہا ہے۔ ویسے، دیکھیں تو ایسا ٹیم کے فائدے کو دھیان میں رکھنے کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فیفاورلڈکپ 2022: جاپان نے جرمنی کوسنسنی خیزمقابلے میں دی شکست، 2-1سے حاصل کی کامیابی

      یہ بھی پڑھیں:
      ارجنٹینا کی شکست، سعودی عرب نے فٹبال کی دنیا میں رقم کی نئی تاریخ، ہر طرف سے پذیرائی

      پانڈیا کی جگہ سیمسن کو مل سکتا ہے موقع!
      نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ونڈے کی سیریز کے لیے بھی سیمسین کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس سیریز میں بھی انہیں موقع ملے اس کے امکانات کم ہی ہیں۔ کیونکہ رشبھ پنت ٹیم میں موجود ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے انہیں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ایسے میں وہ پلیئنگ ایلیون کا حصہ ہوں گے۔ حالانکہ، ہاردک پانڈیا کی غیر حاضری میں انہیں مڈل آرڈر میں بلے بازی کو مضبوط کرنے کے ارادے سے موقع دیا جاسکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: