ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے پہلے 2 میچوں کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بہرحال، سرفراز خان کو ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔ دراصل، سرفراز خان نے گھریلو کرکٹ میں شاندار مظاہرہ کیا ہے، لیکن اس کے باوجود ٹیم میں انہیں جگہ نہیں مل پائی ہے اور کئی بڑی شخصیات نے اس پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ سرفراز خان نے خود کافی جذباتی ردعمل ظاہر کیا تھا۔
’انہیں اپنی بلے بازی پر فوکس کرنا چاہیے‘ بہرحال، اب بی سی سی آئی کے موجودہ سلیکٹر ملیند ریگے نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرہ کرتے رہیں، لیکن مزاحیہ ریمارکس کرنے سے معاملے میں مدد نہیں ملے گی۔ سرفراز خان کو اپنے سلیکشن کے خلاف ریمارک کرنے سے بچنا چاہیے۔ ان کا کام رن بنانا ہے، انہیں اپنی بلے بازی پر فوکس کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سرفراز خان ان دنوں بے حد شاندار فارم میں چل رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے، لیکن ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے بلے بازی لائن اپ میں جگہ ہونا بھی ضروری ہے، مجھے لگتا ہے کہ جہاں بھی موقع ملے گا، انہیں اس دوران موقع دیا جائے گا۔
کرکٹ اس طرح نہیں چلتا ہے قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز خان نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس دوران سرفراز خان کے سلیکشن نہ ہونے پر ان کے جذبات چھلک پڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹرس چیتن شرما کے ساتھ ان کی بات چیت ہوئی تھی، گزشتہ سال کے بنگلہ دیش دورے کے لیے کال اپ دینے کے ان کے وعدے کا انکشاف بھی کیا۔
وہیں، سابق ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر نے کہا کہ اگر آپ صرف دبلے پتلے لوگوں کی ٹیم میں تلاش کررہے ہیں، تو ایک فیشن شو میں جاسکتے ہیں اور کچھ ماڈل ڈھونڈ سکتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں بیٹ اور گیند تھماسکتے ہیں۔۔۔ پھر انہیں بہتر کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کرکٹ اس طرح نہیں چلتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔