ہوم » نیوز » اسپورٹس

کیا اب ارجن تیندولکر کو کبھی ٹیم انڈیا میں نہیں ملے گی جگہ؟

ارجن ایک تیز گیند باز آل راونڈر ہیں، سری لنکا میں ان سے خاصی امیدیں تھیں لیکن وہ ان امیدوں پر کھرے نہیں اترے۔

  • Share this:
کیا اب ارجن تیندولکر کو کبھی ٹیم انڈیا میں نہیں ملے گی جگہ؟
ارجن تیندولکر: فائل فوٹو

عظیم بلے باز سچن تیندولکر کے بیٹے ارجن تیندولکر کو حال ہی میں سری لنکا میں کھیلی گئی یوتھ ٹیسٹ سیریز کے لئے انڈیا انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ارجن کو اس دورے میں کھیلے گئے دونوں یوتھ ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا لیکن جس طرح کا مظاہرہ انہوں نے اس سیریز میں کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے ان کی آنے والے وقت میں ٹیم انڈیا کی کسی بھی ٹیم میں واپسی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ 18 سالہ ارجن ایک تیز گیند باز آل راونڈر ہیں، سری لنکا میں ان سے خاصی امیدیں تھیں لیکن وہ ان امیدوں پر کھرے نہیں اترے۔


ارجن تیندولکر کی کارکردگی رہی ہے خراب


اٹھارہ سالہ ارجن نے سری لنکا اے کے خلاف 17 جولائی سے شروع ہونے والے پہلے یوتھ ٹیسٹ کے ساتھ ڈبیو کیا تھا۔ ایک تیز گیندباز کے طور پر ان سے اس میچ میں بہت امیدیں تھیں۔ اسی وجہ سے ان سے اسٹرائک گیندباز کے طور پر گیندبازی کرائی گئی۔ لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود ارجن کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 11 اوورز میں دو میڈن پھینکنے کے ساتھ 33 رنز دے کر 1 وکٹ ہی جھٹک پائے۔ وہی حالت ان کی دوسری اننگز میں بھی رہی اور 11.2 اوورز کی بولنگ کرنے کے بعد 32 رن دے کر 1 وکٹ ہی لے پائے۔


اس طرح سے وہ گیند سے فلاپ ہی ثابت ہوئے۔ ساتھ ہی بیٹنگ میں انہوں نے اور ہی زیادہ مایوس کیا اور 11 گیندوں میں 0  پر آوٹ ہو گئے۔ غنیمت رہی کہ ٹیم انڈیا کے دیگر کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے میچ ایک اننگز اور21 رن سے جیت لیا۔

arjun tendulkar2

خراب کارکردگی کے باوجود ٹیم مینجمنٹ نے ارجن  کو ایک اور موقع دینا مناسب سمجھا اور دوسرے یوتھ ٹیسٹ میں بھی انہیں پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی۔ 24 جولائی سے شروع ہوئے دوسرے یوتھ ٹیسٹ میں لگا کہ ارجن آج بلے سے کمال دکھائیں گے۔ انہوں نے آتے ہی دو چوکے لگائے اور وہ بڑا اسکور بنانے کو لے کر پرجوش نظر آ رہے تھے لیکن پھر وہ رن آوٹ ہو گئے۔ ارجن نے 18 گیندوں میں 14 رن بنائے۔

 

 
First published: Jul 31, 2018 11:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading