اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیا پہلے ونڈے میں ہندوستان XI میں عمران ملک اور کلدیپ یادو کو ملے گا موقع؟

    کیا پہلے ونڈے میں ہندوستان XI میں عمران ملک اور کلدیپ یادو کو ملے گا موقع؟

    کیا پہلے ونڈے میں ہندوستان XI میں عمران ملک اور کلدیپ یادو کو ملے گا موقع؟

    اگر ایسا ہوتا ہے تو عمران پہلے ونڈے میں ہندوستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ روہت شرما نجی وجوہات کی وجہ سے پہلا ونڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔ ایسے میں ہاردک پانڈیا ٹیم کی کپتانی کرنے والے ہیں۔ ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب ونڈے سیریز کو جیتنے کی کوشش کرے گی۔ لیکن ونڈے میں آسٹریلیا کو ہراپانا آسان نہیں ہوگا۔ بتادیں کہ پہلے ونڈے میچ میں ہندوستانی پلیئنگ ایلیون کیا ہوگی؟ اس کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔

      کیا عمران ملک کو ملے گا موقع

      اسی سال ورلڈ کپ بھی ہندوستان کو اپنے ہی گھر پر کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ایسے میں امید ہے کہ ٹیم مینجمنٹ عمران کو بڑی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا تجربہ دینے کی کوشش کرے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو عمران پہلے ونڈے میں ہندوستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔ عمران کے لیے بھی بڑی ٹیم کے خلاف خود کو ثابت کرنے کا یہ سنہرا موقع ہوگا۔

      شاردول ٹھاکر یا پھر واشنگٹن سندر

      رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں آنے سے واشنگٹن سندر اور شاردول ٹھاکر کو لے کر غیر یقینی پیدا ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے پاس ہاردک پانڈیا کے طور پر ایک بہترین آل راونڈر ہے۔ ایسے یں اگر جڈیجہ ونڈے سیریز کھیلتے ہیں  تو پھر واشنگٹن اور شاردول میں سے کسی ایک کو ہی پلیئنگ ایلیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Umran Malik (@umran_malik_1)





      کے ایل راہل

      بھلے ہی کے ایل راہل کا فارم خراب ہے لیکن یہ بلے باز ہندوستان کا بہترین بلے باز ہے۔ ٹسٹ اور ونڈے دو الگ الگ فارمیٹ ہے، ورلڈ کپ کے پیش نظر راہل کو موقع مل سکتا ہے۔

      کلدیپ یادو یا پھر یوجیندر چہل

      حال کے وقت میں کلدیپ نے شاندار پرفارمنس کیا ے۔ کلدیپ مسٹری اسپنر ہیں، ایسے میں چہل کی جگہ امید ہے کہ کلدیپ کو پلیئنگ ایلیون میں کھیلنے کا موقع ملے گا ۔

      یہ بھی پڑھیں:

      آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز ختم، لیکن وراٹ کوہلی کی سنچری پر یہ جشن ابھی بھی تازہ ہے

      یہ بھی پڑھیں:

      ٹیم انڈیا کو جھٹکا، کپتان روہت شرما کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

      پہلے ونڈے کے لیے ہندوستان کی ممکنہ ٹیم

      ایشان کیپر(وکٹ کیپر)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا(کپتان)، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر/شاردو ٹھاکر، محمد سراج، کلدیپ یادو/یوجیندر چہل، عمران ملک/محمد شمیع۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: