اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیا فیصلہ کن میچ میں ملے گا پرتھوی شا کو موقع؟ ایسی ہوگی پلیئنگ الیون، جانیے کب، کہاں اور کیسے دیکھ پائیں گے لائیو؟

    کیا فیصلہ کن میچ میں ملے گا پرتھوی شا کو موقع؟ ایسی ہوگی پلیئنگ الیون، جانیے کب، کہاں اور کیسے دیکھ پائیں گے لائیو؟ (تصویر: AFP)

    کیا فیصلہ کن میچ میں ملے گا پرتھوی شا کو موقع؟ ایسی ہوگی پلیئنگ الیون، جانیے کب، کہاں اور کیسے دیکھ پائیں گے لائیو؟ (تصویر: AFP)

    اب سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ آج یکم فروری، بدھ کو کھیلا جاے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ahmadabad, India
    • Share this:
      ہندوستانی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ دونوں ہی ٹیموں نے سیریز کا 1-1 میچ جیت کر اسے دلچسپ موڑ پر لا کھڑا کردیا ہے۔ اب سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ آج یکم فروری، بدھ کو کھیلا جاے گا۔ اس میچ کے لیے ٹیم انڈیا میں کچھ تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ اس میں اوپننگ بیٹسمین پرتھوی شا کو موقع مل سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کیسی ہوگی فیصلہ کن میچ کی پلیئنگ ایلیون۔

      شبھمن گل / پرتھوی شا، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، راہول ترپاٹھی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا (کپتان)، دیپک ہڈا، واشنگٹن سندر، شیوم ماوی، کلدیپ یادیو، یوجیندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراT20 کب ہوگا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ، یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کہاں کھیلا جائے گا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کب شروع ہوگا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹاس شام 6.30 بجے ہوگا۔

      میچ کس ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا؟
      اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے پاس ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی T20 سیریز ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق ہیں۔ اس میچ کو آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر ہندی اور انگریزی کے علاوہ ملک کی دیگر زبانوں میں کمنٹری کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

      فون یا لیپ ٹاپ پر کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟
      اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      IND vs NZ: سوریہ کمار یادو کپتان ہاردک پانڈیا کے سوال سے متفق نہیں، کہا: فرق نہیں پڑتا....

      یہ بھی پڑھیں:
      10دن میں شروع ہونے والاہے ٹی20 ورلڈکپ، ٹیم انڈیا کےپاس چھکے لگانے والےبلےبازوں کی فوج تیار

      فری میں کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ
      ڈی ڈی فری ڈش پر آپ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر اس میچ کا لائیو ٹیلیکاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی بھی طرح کا معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں ٹاٹا اسکائی کنکشن ہے تو آپ ٹاٹا پلے ایپ پر بھی یہ میچ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کو اضافی چارج کی ضرورت نہیں ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: