ہوم » نیوز » اسپورٹس

شو کے دوران کپڑے پہننا 'بھول' گئی اینکر ، دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر مچ گیا ہنگامہ

پاولا فیراری (Paola Ferrari) کے موضوع بحث بننے کی وجہ ان کی ڈریس ہے ۔ انہوں نے شو کے دوران اس طرح کی ڈریس (Not Wearing Undergarments) پہنی تھی ، جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں کا دماغ الگ ہی سمت میں دوڑنے لگا اور پاولا ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں۔

  • Share this:

اس مرتبہ کی یوروپین چیمپئن شپ ایڈوینچرس سے بھری ہوئی ہے ۔ پہلے تو اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کوکا کولا کی بوتل ہٹاکر سرخیاں بٹوریں اور اب اس پروگرام کی پرزینٹر اور جرنلسٹ پاولا فیراری بھی کافی سرخیوں میں ہیں ۔ وہ بات الگ ہے کہ یہ بحث کچھ عجیب و غریب وجہ سے ہورہی ہے ۔

پاولا فیراری سوشل میڈیا پر اس وقت ٹرینڈ میں آگئیں ، جب لوگوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے ایک شو کے دوران انڈرگامنٹس نہیں پہنے تھے ۔ لوگوں نے فیراری کو اس بات پر جم کر ٹرول کیا اور اس دوران کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جانے لگا ۔ آخر کار جب معاملہ طول پکڑنے لگا تو فیراری نے سامنے آکر اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے معاملہ پر صفائی پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ۔ مجھے لگتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے بارے میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے ۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے اس شام کو دو شو پرزینٹ کئے تھے اور میں نے انڈرگارمنٹس پہنے ہوئے تھے ۔

ماضی کی اداکارہ سے ہوا موازنہ

60 سال کی فٹ بال جرنلسٹ پاولا فیراری کو ان کی ڈریس کی وجہ سے کافی شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے ۔ ان کا موازنہ گزرے زمانہ کی مشہور اداکارہ شیرون اسٹورن سے کیا جارہا ہے ۔ شیرون اسٹون کی فلم بیسک انسٹنکٹ کے ایک سین میں وہ فیراری کی طرح کراس لیگس بیٹھی تھیں اور انہوں نے اپنی ڈریس کے نیچے کچھ نہیں پہنا تھا ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ فیراری نے جان بوجھ کر اسٹون کا اسٹائل نقل کیا ۔ حالانکہ فیراری بار بار اس بات کو مسترد کررہی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو اس کلپ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔

فٹ بال جرنلسٹ پاولا فیراری کو ان کی ڈریس کی وجہ سے کافی شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے ۔
فٹ بال جرنلسٹ پاولا فیراری کو ان کی ڈریس کی وجہ سے کافی شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے ۔

پرینکا چوپڑا کی ڈریس پر بھی ہوا تھا ہنگامہ

بالی ووڈ اداکارہ سے انٹرنیشنل اسٹار بن چکیں پرینکا چوپڑا کو بھی ایک مرتبہ شیرون اسٹون سے جوڑا جاچکا ہے ۔ ان کی فلم اعتراض کے ایک سین میں وہ بھی بیسک انسٹنکٹ کے سین کو نقل کرکے سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔ کرینہ کپور اور اکشے کمار اسٹارر اس فلم میں پرینکا چوپڑا نے منفی کردار ادا کیا تھا اور ان کا کردار بھی اس بولڈ سین کو کرچکا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 22, 2021 05:37 PM IST