உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خواتین ایشیا کپ 2022: ندا ڈار بلے اور گیند سے پڑیں بھاری، ہندوستان کو پاکستان سے ملی ہار

    خواتین ایشیا کپ 2022: ہندوستان کو پاکستان نے روندا

    خواتین ایشیا کپ 2022: ہندوستان کو پاکستان نے روندا

    خواتین ایشیا کپ کے گروپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 137 رن بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 124 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے خواتین ایشیا کپ کے گروپ مقابلے میں پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے ندا ڈار کے 56 رنوں کی اننگ کی بددولت 6 وکٹ پر 137 رنوں کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ ٹیم انڈیا خراب بلے بازی کی وجہ سے محض 124 رنوں تک ہی پہنچ پائی۔ ندا ڈار نے گیند بازوی میں بھی ہاتھ دکھاتے ہوئے دو وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستانی ٹیم جیت کا ہیٹ ٹرک لگاکر یہاں پہنچی تھی، لیکن پاکستان نے اس کے وجے رتھ کو روک دیا۔ اس میچ کے بعد اب ہندوستان اور پاکستان دونوں کے پاس چار مقابلے کے بعد تین جیت سے 6-6 پوائنٹ ہیں۔
      نہیں چلی ٹیم انڈیا کی بلے بازی

      پاکستان سے ملے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم میں ہڑبڑی نظر آئی۔ 138 رنوں کا آسان ہدف بھی ہندوستان نے خراب بلے بازی کارکردگی کی وجہ سے مشکل بنا دیا۔ ٹاپ آرڈر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔ فارم میں چل رہی جیمیما ریڈگریز محض 2 رن ہی بناپائی۔ کپتان ہرمن پریت کور صرف 12 رنوں کا تعاون دے پائیں۔ اس میچ میں ان کا لورآرڈر میں آنا سمجھ سے باہر رہا۔

      پاکستانی کھلاڑی ندا ڈار نے 37 گیندوں پر 56 رنوں کی اننگ کھیلی۔
      پاکستانی کھلاڑی ندا ڈار نے 37 گیندوں پر 56 رنوں کی اننگ کھیلی۔


      رچا گھوش کی اننگ نے میچ کو بنایا دلچسپ 

      19 سال کی رچا گھوش کی بلے باز نے میچ میں دلچسپی پیدا کردی۔ ہندوستانی ٹیم جب بیک فٹ پر نظر آرہی تھی، تبھی تین چھکے لگاتے ہوئے اس نوجوان بلے باز نے سنسنی پیدا کردی۔ حالانکہ 13 گیند کھیلنے کے بعد 26 رن بناکر وہ آوٹ ہوئی اور اسی کے ساتھ ہندوستان کی امیدوں نے بھی دم توڑ دیا۔

      ندا ڈار اور بسمہ معروف کی شراکت بدلا کھیل

      پاکستانی ٹیم کو ابتدائی جھٹکے لگنے کے بعد ندا ڈار نے ایک اینڈ پر ڈٹ کر بے مثال اننگ کھیلی۔ 37 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے انہوں نے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار نبھائی۔ چوتھے وکٹ کے لئے بسمہ معروف کے ساتھ مل کر انہوں نے 76 رنوں کی اہم شراکت کی۔ 33 رنوں پر 3 وکٹ گنوانے والے پاکستان نے 6 وکٹ پر 137 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: