ہوم » نیوز » اسپورٹس

بیوی نے لگائی طوفانی سنچری، تو اسٹیڈیم میں خوشی سے جھوم اٹھا عظیم کرکٹر، دیکھیں ویڈیو

ایلیسا ہیلی (Alyssa Healy) نے 111 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اپنی اننگ میں انہوں نے 15 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ ان کی طوفانی اننگ پر سڈنی سکسرس نے میلبورن اسٹارس پر پانچ وکٹ سے دلچپ جیت حاصل کرلی ہے۔

  • Share this:
بیوی نے لگائی طوفانی سنچری، تو اسٹیڈیم میں خوشی سے جھوم اٹھا عظیم کرکٹر، دیکھیں ویڈیو
بیوی نے لگائی طوفانی سنچری، تو اسٹیڈیم میں خوشی سے جھوم اٹھا عظیم کرکٹر

نئی دہلی: خاتون بگ بیش لیگ (Women's Big Bash League) میں اتوار کو ایلیسا ہیلی (Alyssa Healy) کی دھماکہ خیز طوفانی اننگ پر سڈنی سکسرس نے میلبورن اسٹارس پر پانچ وکٹ سے دلچپ جیت حاصل کرلی ہے۔ مقابلہ بارش متاثرہ رہا اور میلبورن کے مقررہ 19 اوور میں 179 رن بنائے۔ ضابطہ کے مطابق سڈنی کو جیت کے لئے 184 رنوں کا ہدف دیا، جسے اس نے 18.4 اوور میں حاصل کرلیا۔ ہیلی نے 52 گیندوں پر 15 چوکے اور 6 چھکے لگاکر 111 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔


جیسے ہی ہیلی نے چوکا لگاکر اپنی سنچری مکمل کی، وہاں پر موجود مداح اور فینس اور ٹیم کے ساتھیوں نے تالیاں بجاکر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ وہیں ان کے شوہر آسٹریلیا کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک (Mitchell Starc) بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔ اسٹارک بیوی کا میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے اور انہوں نے تالیاں بجاکر ہیلی کا حوصلہ بڑھایا۔




ہیلی اور اسٹارک کی لو اسٹوری کی بات کریں تو انہوں نے تقریباً 9 سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد اپریل 2016 میں شادی کی تھی۔ خاتون بگ بیش لیگ میں ہیلی کی یہ چوتھی سنچری تھی۔ 111 رن بنانے کے بعد ٹیس فلنٹاف کی گیند پر وہ کیچ آوٹ ہوئیں۔ ان کی یہ سنچری خاتون بگ بیش لیگ کی سب سے تیز سنچری رہی۔ ہیلی نے ایلس پیری کے ساتھ مل کر 150 رنوں کی اوپننگ شراکت کی اور ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔

اس ٹورنامنٹ کا یہ آخری لیگ میچ تھا، جہاں ٹیبل کی ٹاپر ٹیم کے خلاف سڈنی جیت درج کرنے میں تو ناکام رہی، مگر خراب رن ریٹ کے سبب وہ پلے آف میں جگہ نہیں بنا پائی۔ سڈنی 14 میچوں میں 6 جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں مقام پر رہی۔ اس نے 6 مقابلے گنوائے ہیں جبکہ میلبورن نے 14 میں سے 8 میچوں میں جیت درج کی اور صرف تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 22, 2020 11:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading