اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خاتون کھلاڑی ہرمن پریت کورکوبڑا جھٹکا، ڈی ایس پی سے بن سکتی ہیں کانسٹبل

    خاتون کرکٹرہرمن پریت کور: فائل فوٹو

    خاتون کرکٹرہرمن پریت کور: فائل فوٹو

    ہندوستانی خواتین ٹی -20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو پنجاب حکومت نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان سے ڈپٹی ایس پی رینک واپس لے لی ہے اور اب انہیں کانسٹبل کی نوکری مل سکتی ہے۔

    • Share this:
      ہندوستانی خواتین ٹی -20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورکو پنجاب حکومت نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ان سے ڈپٹی ایس پی رینک واپس لے لی ہے اوراب انہیں کانسٹبل کی نوکری مل سکتی ہے۔

      ہرمن پریت کورکی گریجویشن کی ڈگری فرضی (جعلی) پائی گئی ہے، جس کے سبب پنجاب حکومت نے ان سے ڈی ایس پی کا عہدہ واپس لے لیا ہے۔ پنجاب پولیس نے ہرمن پریت کور کو خط لکھ کرکہا ہے کہ ان کی تعلیم محض 12 ویں تک ہے، ایسے میں انہیں صرف کانسٹبل کی نوکری مل سکتی ہے۔

      پنجاب پولیس کے مطابق موجودہ تعلیمی اہلیت کے مطابق ہرمن پریت کورکوڈی ایس پی کی رینک نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ ہرمن پریت کورپرالزام تھا کہ انہوں نے نوکری پانے کے لئے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے نام کی فرضی گریجویشن ڈگری پیش کی۔

      معاملے میں پنجاب پولیس نے یونیورسٹی کے ویجیلنس محکمہ سے خفیہ جانچ کرائی تھی۔ اس جانچ کے دوران سامنے آیا کہ ہرمن پریت کورکی گریجویشن کی ڈگری کا چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ اس لئے اس ڈگری کو فرضی تسلیم کیا گیا ہے۔
      First published: