ورلڈ باکسنگ چیمپن شپ: نیتو گنگھاس اور سویٹی بورا نے جیتا گولڈ
ورلڈ باکسنگ چیمپن شپ: نیتو گنگھاس نے جیتا گولڈ، سویٹی بورا بھی فائنل میں پہنچیں (PIC: BFI/Twitter)
IBA Women’s World Boxing Championship: ہندوستانی خاتون باکسر نیتو گنگھاس نے ہفتہ 25 مارچ کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں آئی بی اے خواتین عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے 48 کلوگرام کے فائنل میں منگولیا کی لوتسیکھن التانسیتسیگ کو 5-0 سے شکست دی۔
نئی دہلی : ہندوستانی خاتون باکسر نیتو گنگھاس نے ہفتہ 25 مارچ کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں آئی بی اے خواتین عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے 48 کلوگرام کے فائنل میں منگولیا کی لوتسیکھن التانسیتسیگ کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیتو عالمی چیمپئن بننے والی چھٹی ہندوستانی باکسر (مرد یا خاتون) بن گئی ہیں۔ وہیں 81 کلوگرام کے فائنل میں تین بار کی ایشیائی تمغہ جیتنے والی سویٹی بورا نے چین کی وانگ لینا کو ہرا کر گولڈ میڈیل جیتا ہے۔
چھ بار کی چیمپئن ایم سی میری کوم (2002، 2005، 2006، 2008، 2010 اور 2018)، سریتا دیوی (2006)، جینی آر ایل (2006)، لیکھا کے سی (2006) اور نکھت زرین (2022) دیگر باکسرز ہیں، جنہوں نے عالمی خطاب جیتا ہے۔ دو مرتبہ کی ورلڈ یوتھ چمپئن نیتو نے پہلے راؤنڈ میں حریف کھلاڑی پر 5-0 سے دبدبہ بنایا ، لیکن دوسرے راؤنڈ میں انہیں 3-2 کی وارننگ دی گئی۔ انہوں نے ہفتے کے روز فائنل میں دو مرتبہ ایشین چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی التانسیتسیگ کو شکست دے کر تیسرا راؤنڈ جیت لیا۔
22 سالہ ہندوستانی باکسر 2022 کے کامن ویلتھ گیمز کی چیمپئن ہیں۔ انہوں نے اپنی دوسری ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں ان کی اب تک شاندار مہم رہی ہے، جس میں ریفری اسٹاپس کنٹیسٹ کے فیصلوں کے ذریعے تین جیت درج کی گئی ہیں۔
وہیں ورلڈ چیمپئن شپ کا اپنا دوسرا فائنل کھیل رہی سویٹی (81 کلوگرام) نے ہفتہ کو فائنل میں 2018 کی عالمی چیمپئن چین کی وانگ لینا کو ہرایا۔ بتادیں کہ ہریانہ کی تجربہ کار باکسر کو 2014 ایونٹ کے فائنل میں چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔