ورلڈ چیمپئن شپ میں ایک نہیں 2-2 گولڈ میڈل پکے، محض ایک قدم دور ہیں نکہت اور نیتو

 ہم جن دو ستاروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ ہیں نکہت زرین اور نیتو گھنگھاس ہیں۔ دونوں نے اپنی اپنی کیٹیگریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ہم جن دو ستاروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ ہیں نکہت زرین اور نیتو گھنگھاس ہیں۔ دونوں نے اپنی اپنی کیٹیگریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ہم جن دو ستاروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ ہیں نکہت زرین اور نیتو گھنگھاس ہیں۔ دونوں نے اپنی اپنی کیٹیگریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    ہندوستان کی دو مکے بازوں نے عالمی چیمپئن شپ میں تمغے یقینی بنالئے ہیں۔ اب دونوں ہی باکسر اپنے اپنے گولڈ سے محض ایک قدم دور ہیں۔ ہم جن دو ستاروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ ہیں نکہت زرین اور نیتو گھنگھاس ہیں۔ دونوں نے اپنی اپنی کیٹیگریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    نکہت اور نیتو نے فائنل میں جگہ بنائی

    موجودہ چیمپئن نکہت زرین (50 کلوگرام) اور نیتو گھانگھاس (48 کلوگرام) نے جمعرات کو اپنے اپنے مقابلوں شاندار جیت خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جہاں نکہت نے ریو اولمپکس کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی کولمبیا کی انگرڈ والینسیا کو 5-0 سے شکست دی، تو وہیں نیتو نے قازقستان کی الوا بالکی بیکووا پر 5-2 سے جیت حاصل کی۔۔ وہیں نکہت نے اپنی تیز رفتاری اور حکمت عملی سے والینسیا کو شکست دی اور اپنے ٹائٹل کے دفاع کی طرف قدم بڑھانا جاری رکھا۔


    اس سے قبل نیتو اور بالکی بیکووا کے درمیان میچ گزشتہ سال کے کوارٹر فائنل جیسا ہی تھا۔ اس میں کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن نیتو اور بالکی بیکووا نے پہلے راؤنڈ میں ایک دوسرے کو زبردست مکے مارے۔ اگرچہ قازقستان کی باکسرز زیادہ حاوی رہی جس کی وجہ سے پہلا راؤنڈ 3-2 سے اپنے نام کر لیا۔

    ٹی 20 کے بعد ون ڈے میں روہت شرما کی کپتانی پر منڈرائے کالے بادل، ہاردک بنے لک فیکٹر...

    آئی پی ایل میں ٹوٹے گاعمران ملک کا ریکارڈ! 5خطرناک گیندبازوں م یں ہوگی جنگ...

    جائزے سے ملا ونر
    حالانکہ 22 سالہ نیتو گھنگھاس نے دوسرے راؤنڈ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے طاقتور 'ہکس' اور 'جابس' کو اتارا۔ دونوں باکسر ایک دوسرے کو پکڑنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن نیتو یہ راؤنڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ اگلے تین منٹ بہت تناؤ والے تھے جس میں نیتو نے بالکی بیکووا سے بہتر مقابلہ کیا جس کی وجہ سے میچ کا 'ریویو' لیا گیا اور انہیں ونر قرار دیا گیا۔ (پی ٹی آئی سے ان پٹ)
    Published by:Sana Naeem
    First published: