உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Women's World Cup-2022: ایک ہاتھ سے لیا ایسا کیچ، ویڈیو دیکھ کر ایشت گارڈنر کو کریں گے سلام

    Women's World Cup 2022: سٹریلیائی ٹیم نے ہدف 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان میگ لیننگ نے 135 رنز کی سنچری اسکور کی اور وہ ناٹ آؤٹ لوٹیں۔

    Women's World Cup 2022: سٹریلیائی ٹیم نے ہدف 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان میگ لیننگ نے 135 رنز کی سنچری اسکور کی اور وہ ناٹ آؤٹ لوٹیں۔

    Women's World Cup 2022: سٹریلیائی ٹیم نے ہدف 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان میگ لیننگ نے 135 رنز کی سنچری اسکور کی اور وہ ناٹ آؤٹ لوٹیں۔

    • Share this:
      ویلنگٹن۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022   (Women's World Cup-2022) میں آسٹریلیا نے منگل کو بھی اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ میگ لیننگ (Meg Lanning)   کی کپتانی والی ٹیم نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ افریقہ (AUS-W vs SA-W) کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ آسٹریلوی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ چھٹی جیت تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ انہیں لیگ مرحلے کے سیمی فائنل کا ٹکٹ بغیر کوئی میچ ہارے مل گیا۔ اس میچ میں ایشلے گارڈنر  (Ashleigh Gardner)  نے ایک ہاتھ سے ایسا کیچ لیا کہ دیکھ کر آپ بھی انہیں سیلوٹ کریں گے۔

      ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 271 رنز بنائے۔ آسٹریلیائی ٹیم نے ہدف 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان میگ لیننگ نے 135 رنز کی سنچری اسکور کی اور وہ ناٹ آؤٹ لوٹیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر لورا والورٹ نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔ حالانکہ وہ 10 رنز سے سنچری بنانے سے چونک گئیں۔ اس دوران مگن ڈو پریز (14) کی اننگزکا خاتمہ ایشلے گارڈنر نے ایک ہاتھ سے حیران کن کیچ پکڑتے ہوئے کر ڈالا۔ ان کے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

      جنوبی افریقہ کی اننگز کا 46 واں اوور چل رہا تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیس جانسن گیند بازی کر رہی تھیں۔ مگنن ڈو پریز اپنی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پر ہوائی شاٹ لگانے کی کوشش کی ۔ گیند باؤنڈری لائن سے باہر جانے کے بجائے ہوا میں جھول  گئی۔ اس وقت گارڈنر سرحدی لائن کے قریب موجود تھیں۔ چند قدم پیچھے بھاگ کر انہوں نے ہوا میں چھلانگ لگائی اور ایک ہاتھ سے وہ ناممکن کیچ پکڑ لیا۔

      Ash Gardner what a catch! #CWC22 pic.twitter.com/kW2LGXJ9LF


      — Chloe-Amanda Bailey (@ChloeAmandaB) March 22, 2022


      والورٹ نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔
      لورا والورٹ نے جنوبی افریقہ کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ والورٹ نے اپنی اننگز میں 6 چوکے لگائے۔ یہ ان کا کمال تھا کہ جنوبی افریقہ 271 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ والورٹ کے علاوہ کپتان سن لوس نے 52، لجل لی نے 36 اور ماریجان کپ نے 30 رنز بنائے۔

      پاکستانی PM کی کرسی پر عمران خان بس کچھ ہی دنوں کے مہمان! اب Pakistan Army نے بھی دیا الٹی میٹم
      آسٹریلیا نے اس ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس نے لیگ مرحلے میں کوئی میچ نہیں ہارا۔ جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی اب تک کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں اسے چار میں کامیابی ملی ہے اور اس میچ میں اسے واحد شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیا سرفہرست ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: