ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوستانی باکسروں نے تین میڈل پکے کرلیے ہیں۔ ہریانہ کے دیپک بھوریا (51 کلو)، فوج کے محمد حسام الدین (57 کلو) اور ہریانہ کے ہی نشانت دیو (71 کلوگرام) کے زمرے میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ ان تینوں مکے بازوں نے کم سے کم برونز میڈل تو پکا کرلیا ہے۔ اس سے پہلے 2019 میں امیت پنگھال کا کانسہ کا تمغہ اور منیش کوشک کا برونز میڈل جیتنا ملک کا سب سے بہترین مظاہرہ رہا ہے۔ تینوں ہی باکسرس کے پاس فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔
حسام الدین کو سخت جدوجہد کے بعد ملی جیت دیپک نے پیرس اولمپک میں شامل 51 کلو زمرے کے کوارٹر فائنل میں کرغستان کے نور دیوشیبایو کو آسانی سے 0-5 سے ہرایا۔ دیپک کا اس قدر دبدبہ رہا ہے کہ آخری دور میں ریفری کو مخالف باکسروں کے خلاف دو مرتبہ گنتی شمار کرنی پڑی۔ دیپک آخری چار میں فرانس کے بیناما سے کھیلیں گے۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں دو کانسے کے تمغے جیتنے والے حسام الدین نے آخری آٹھ کے سخت مقابلے میں بلغاریہ کے پانچویں سیڈ جے ڈیاز ایبانیز کو 4-3 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کیوبا کے سینڈل ہورٹا سے ہوگا۔
Fabulous day for Indian Boxers in World Boxing Championships at Tashkent.
➡️Deepak Bhoria (51kg), Hussamuddin (57kg) & Nishant Dev (71kg) win their respective QF bouts to assure India of 3 medals. ➡️ Prior to this, India hasn't won 3 medals in single edition. pic.twitter.com/6G6AD6oNv6
اس دوران 22 سالہ قومی چیمپئن نشانت دیو نے کیوبا کے جارج کیولر کو 5-0 سے شکست دی۔ پچھلی عالمی چمپئن شپ میں نشانت کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نشانت کا سیمی فائنل میں ایشیائی چیمپئن قازقستان کے اسلان شمبرگینوف سے مقابلہ ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔