உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو آخری اوور میں ہرایا، ٹیم کے عالمی کپ سے باہر ہونے کا خطرہ

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو آخری اوور میں ہرایا، ٹیم کے عالمی کپ سے باہر ہونے کا خطرہ

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو آخری اوور میں ہرایا، ٹیم کے عالمی کپ سے باہر ہونے کا خطرہ

    World Cup Qualifier: بنگلہ دیش کی خاتون ٹیم نے ونڈے عالمی کپ کوالیفائر میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے پہلے مقابلے میں (Bangladesh W vs Pakistan W) پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں کل 9 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ صرف تین ٹیموں کو ہی عالمی کپ میں جگہ ملے گی۔

    • Share this:
      ہرارے: بنگلہ دیش کی خاتون ٹیم (Bangladesh Women Cricket Team) نے ونڈے عالمی کپ کوالیفائر 2021 (World Cup Qualifier 2021) میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان (Bangladesh W vs Pakistan W) کو دلچسپ مقابلے میں تین وکٹ سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت ملی۔ ٹیم کو آخری تین اوور میں جیت کے لئے 35 رن بنائے تھے۔ ٹورنامنٹ میں کل 9 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ ٹاپ-3 ٹیم کو ہی عالمی کپ (Womens World Cup 2022) کھیلنے کا موقع ملے گا۔

      پاکستان کے 202 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کو اچھی شروعات ملی۔ ٹیم کا اسکور ایک وقت ایک وکٹ پر 80 رن تھا۔ سلامی بلے باز شرمین اختر نے 31 اور نمبر-3 بلے باز فرغان حق نے 45 رن بنائے، لیکن رومانہ احمد (Rumana Ahmed) نے ناٹ آوٹ 50 اور سلمیٰ خاتون (Salma Khatun) نے ناٹ آوٹ 18 رن بناکر ٹیم کو دلچسپ جیت دلائی۔ رومانہ احمد (Rumana Ahmed) نے 48 ویں اوور میں مسلسل تین چوکے لگائے۔ اس اوور میں کل 18 رن بنے۔

       




       

      آخری دو اوور میں 17 رنوں کی ضرورت تھی

      بنگلہ دیش ٹیم کو آخری دو اوور میں جیت کے لئے 17 رن بنانے تھے۔ تیز گیند باز دائنا بیگ (Daina Baig) نے 49 ویں اوور میں 12 رن دیئے۔ سلمیٰ خاتون نے ایک چوکا لگایا۔ اس طرح سے آخری اوور میں ٹیم کو صرف 5 رن بنانے تھے۔ ٹیم نے 4 گیندوں پر 5 رن بناکر میچ جیت لیا۔ رومانا احمد نے 44 گیندوں پر 50 رن بناکر ناٹ آوٹ رہیں۔ انہوں نے 6 چوکے لگائے۔ وہیں سلمیٰ خاتون نے 13 گیندوں پر 18 رن بنائے، جس میں دو چوکے شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان پہنچی پاکستان کی ٹیم، 24 نومبر سے بھونیشور میں کھیلا جائے گا عالمی کپ


      ندا ڈار کی شاندار اننگ رائیگاں

      اس سے پہلے ندا ڈار کی جدوجہد سے بنائے گئے 87 رنوں کی بدولت پاکستان نے 50 اوور میں 7 وکٹ پر 201 رن بنائے۔ ٹیم نے 49 رنوں پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد ندا اور عالیہ ریاض (61 رن ناٹ آوٹ) نے 137 رنوں کی بڑی شراکت کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ ندا نے 111 گیندوں کا سامنا کیا۔ 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ عالیہ نے 82 گیندوں کا سامنا کیا۔ 4 چوکے، دو چھکے لگائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے ندا اختر اور ریتو مونی نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ رومانہ احمد کو ’پلیئر آف دی میچ‘ کا اعزاز ملا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: