உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 میں 10 ہزار رن بنانے والے پاکستان کے بلے باز کی شرمناک کارکردگی، 10 میچ میں لگائی صرف 4 باونڈری

    ٹی-20 میں 10 ہزار رن بنانے والے پاکستان کے بلے باز کی شرمناک کارکردگی، 10 میچ میں لگائی صرف 4 باونڈری

    CPL 2021: کیریبین پریمیئرلیگ (سی پی ایل 2021) کے موجودہ سیزن میں شعیب ملک (Shoaib Malik) کی کارکردگی بے حد خراب رہی۔ پاکستان کے عظیم آل راونڈر کو 10 میچ میں موقع ملا، لیکن وہ 4 باونڈری کے ساتھ صرف 61 رن بناسکے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 60 کا رہا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے عظیم بلے باز شعیب ملک (Shoaib Malik) کو گزشتہ دنوں اعلان کئے گئے ٹی -20 عالمی کپ میں جگہ نہیں ملی، تب کہا جانے لگا تھا کہ ٹی -20 میں 10 ہزار سے زیادہ رن بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ غلط ہوا، لیکن شعیب ملک نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بے حد شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ 10 میچ میں صرف 4 باونڈری لگاسکے۔ یہ اوور آل دنیا کی سبھی ٹی-20 لیگ کے ٹاپ-6 بلے بازوں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ شعیب ملک کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کے سلیکٹروں نے راحت کی سانس لی ہوگی۔

      شعیب ملک گیانا امیزون واریئرس کی طرف سے کھیلتے ہوئے 10 ٹی-20 میچ میں صرف 61 رن بناسکے۔ ان کا اوسط 7.62 کا رہا۔ یہ اوور آل کسی بھی ٹی -20 لیگ میں ٹاپ-6 بلے باز کا سب سے خراب اوسط ہے۔ 23 رن ان کا سب سے بڑا اسکور رہا۔ وہ تین چوکے اور ایک چھکا ہی لگا سکے۔ یعنی صرف 4 باونڈری۔ انہوں نے 102 گیندوں کا سامنا کیا۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 60 کا رہا، جو ٹی-20 کے لحاظ سے بے حد خراب ہے۔ آف اسپنر اس کھلاڑی کو ٹی-20 لیگ میں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔ یہ ریکارڈ ایک سیزن میں کم از کم 8 میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ہیں۔

      شعیب ملک نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بے حد شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ 10 میچ میں صرف 4 باونڈری لگاسکے۔ یہ اوور آل دنیا کی سبھی ٹی-20 لیگ کے ٹاپ-6 بلے بازوں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔
      شعیب ملک نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بے حد شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ 10 میچ میں صرف 4 باونڈری لگاسکے۔ یہ اوور آل دنیا کی سبھی ٹی-20 لیگ کے ٹاپ-6 بلے بازوں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔


      جیمس فرنکلن اور محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑا

      شعیب ملک نے خراب کارکردگی کے معاملے میں نیوزی لینڈ کے جیمس فرینکلن اور پاکستان ٹی-20 ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑا۔ فرنکلن سال 2018 میں انگلینڈ میں ہوئے ٹی-20 دھماکے میں صرف 8.38 کی اوسط سے رن بناسکے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ بھی لے لیا تھا۔ وہیں محمد حفیظ نے سال 2008 میں آئی پی ایل کے 8 میچ میں 9.14 کی اوسط سے ہی رن بناسکے تھے۔ تب وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ حالانکہ ہندوستان اور پاکستان کے تنازعہ کے سبب پاکستانی کھلاڑیوں کو اب آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

      صرف 4 بلے باز 10 ہزار سے زیادہ رن بناسکے ہیں

      ٹی-20 کی باتک ی جائے تو دنیا کے صرف 4 بلے باز 10 ہزار سے زیادہ رن بناسکے ہیں۔ اس میں پاکستان کے آل راونڈر شعیب ملک بھی شامل ہیں۔ وہ 435 میچ میں 36 کی اوسط سے 10802 رن بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 66 نصف سنچری بھی لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 126 کا ہے۔ ٹی-20 میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام ہے۔ وہ 14 ہزار سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: