اپنا ضلع منتخب کریں۔

    WPL: ہرمن پریت کور کی دہاڑ کے آگے یوپی وارئیرس نے ٹیکے گھٹنے، ممبئی انڈینس کی لگاتار چوتھی جیت

    WPL: ہرمن پریت کور کی دہاڑ کے آگے یوپی وارئیرس نے ٹیکے گھٹنے، ممبئی انڈینس کی لگاتار چوتھی جیت

    WPL: ہرمن پریت کور کی دہاڑ کے آگے یوپی وارئیرس نے ٹیکے گھٹنے، ممبئی انڈینس کی لگاتار چوتھی جیت

    ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس نے 15 گیند باقی رہتے ہوئے ہی یہ میچ اپنے نام کرلیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ویمنس پریمیئر لیگ کے مقابلے میں کل اتوار کو کپتان ہرمن پریت کور کی زبردست بیٹنگ کے بل بوتے ممبئی انڈینس نے یو پی وارئیرس پر آٹھ وکٹوں سے جیت درج کی ہے۔ ممبئی کی ٹیم کا جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ٹورنامنٹ میں اس کی لگاتار چوتھی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ڈبلیو پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے۔ وہ پلے آف میں پہنچنے کی مضبوط دعویدار مانی جارہی ہے۔ یوپی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رن بنائے۔ ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس نے 15 گیند باقی رہتے ہوئے ہی یہ میچ اپنے نام کرلیا۔

      یوپی وارئیرس نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان ایلیسا ہیلی 58 رن، نے شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے تہلیا میک گرا (50 رن) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 82 رنوں کی شراکت داری کی تھی۔ ٹارگیٹ کا پیچھا کرنے کے دوران ممبئی نے 58 رن پر ہی اپنے دو وکٹ گنوادئیے تھے۔ ہیلی میتھیوز 12 رن بنا کر آوٹ ہوگئی۔ یاستیکا بھاٹیا نے 155 کی اسٹرائیک ریٹ سے 27 گیندوں پر 42 رن بنادئیے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      نیٹ سائیور-برنٹ نے 31 گیندوں پر 45 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ دوسری جانب، ان کا ساتھ ہرمن پریت کور نے نبھایا۔ ہرمن پریت نے بھی 33 گینوں پر ناٹ آوٹ 53 رن بنائے۔ جس کے دم پر ممبئی کی ٹیم نے 17.3 اوور میں ہی یہ ٹارگیٹ حاسل کرلیا۔ ممبئی انڈینس کے لیے ایشاق سب سے کامیاب گیند بازی رہی ہیں جنہوں نے چار اوور میں 33 رن دے کر تین وکٹ لیے ب کہ امیلیا کیر نے اتنے ہی رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: