برج بھوشن کو گرفتار کرو، خاتون پہلوانوں کو نہیں ملا انصاف تو..... مہاویر پھوگاٹ کا بڑا اعلان

برج بھوشن کو گرفتار کرو، خاتون پہلوانوں کو نہیں ملا انصاف تو..... مہاویر پھوگاٹ کا بڑا اعلان  (PTI)

برج بھوشن کو گرفتار کرو، خاتون پہلوانوں کو نہیں ملا انصاف تو..... مہاویر پھوگاٹ کا بڑا اعلان (PTI)

Wrestlers Protest : احتجاج کررہے پہلوانوں کی حمایت میں آئے درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ کوچ مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے جمعہ کو برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور وارننگ دی کہ اگر انصاف نہیں ملا تو وہ اپنے میڈل واپس کر دیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی ) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے ۔ احتجاج کررہے پہلوانوں کی حمایت میں آئے درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ کوچ مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے جمعہ کو برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور وارننگ دی کہ اگر انصاف نہیں ملا تو وہ اپنے میڈل واپس کر دیں گے۔ بجرنگ پونیا سمیت ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک 23 اپریل سے دھرنا پر بیٹھے ہیں۔ ہندوستانی خاتون ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کی ہیں۔

    اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا، ورلڈ چیمپئن شپ میڈلسٹ ونیش پھوگاٹ سمیت پہلوان 23 اپریل سے دہلی میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ وہ سات پہلوانوں کے مبینہ جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ڈبلیو ایف آئی کے صدر اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    مہاویر پھوگاٹ نے کہا کہ اگر اس معاملے میں انصاف نہیں ملا تو میں اپنے میڈل واپس کر دوں گا۔ ان کے خلاف جس طرح کے الزامات ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔ تین سال پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے پھوگاٹ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے حکومت سے بات کی ہے یا پارٹی کی سطح پر اس معاملہ کو اٹھایا ہے، تو انہوں نے کہا کہ 'ایسی کوئی بات نہیں ہے۔' احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے بھی پدم شری سمیت اپنے میڈل اور ایوارڈز واپس کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    اس دوران ہریانہ میں کئی کھاپوں نے بھی احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت کی ہے۔ حصار، بھیوانی، جند اور روہتک میں کئی کھاپوں نے پہلوانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ مہاویر پھوگاٹ پہلوان گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کے والد اور ونیش کے چچا ہیں۔ پہلوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

    یہ بھی پڑھئے: ’دہشت گردی کو ہتھیار بنانے سے کیاجائےگریز‘ پاک وزیر خارجہ بلاول بھٹو، اس پرجےشنکرنےکیاکہا؟


    یہ بھی پڑھئے: ’’منی پور میں حالات قابو میں ہیں، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری‘‘ فوج



    دوسری جانب ان پہلوانوں کے مظاہرہ کی حمایت کررہیں گیتا پھوگاٹ کا کہنا ہے کہ انہیں دہلی جانے سے روک دیا گیا۔ دہلی پولیس نے ان کی گاڑی کو بارڈر پر ہی روکا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: