ہوم » نیوز » اسپورٹس

یشسوی جیسوال: پیٹ پالنے کےلئےبیچےگول گپے، اب پاکستان کےخلاف عالمی کپ میں لگائی سنچری

یشسوی جیسوال (Yashasvi Jaiswal) آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ (Under 19 World Cup) میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بنے۔ انہیں جلد ہی وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی کپتانی میں کھیلنےکا موقع مل سکتا ہے۔

  • Share this:
یشسوی جیسوال: پیٹ پالنے کےلئےبیچےگول گپے، اب پاکستان کےخلاف عالمی کپ میں لگائی سنچری
پیٹ پالنے کےلئےبیچےگول گپے، اب پاکستان کےخلاف عالمی کپ میں لگائی سنچری

پوچیفسٹوم: آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ (Under19 World Cup) کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کےبلےباز یشسوی جیسوال نے شاندار سنچری (Yashasvi Jaiswal Century) لگائی۔ یشسوی جیسوال نے 113 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ جیسوال نے 113 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 105 رن بنائے۔ انہوں نے چھکے سے اپنی سنچری مکمل کی۔ واضح رہے کہ اس عالمی کپ میں یہ یشسوی جیسوال کی پہلی سنچری ہے۔ سنچری لگانے کے ساتھ ساتھ یشسوی جیسوال اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ یشسوی انڈر 19 عالمی کپ میں پہلے بلے باز ہیں، جو300 رنوں کے اعدادوشمار تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے رویندر رشانتا کو پیچھے چھوڑا۔ یشسوی جیسوال کی سنچری کی مدد سے ہندوستان نے پاکستان کو سیمی فائنل میچ میں 10 وکٹ سے شکست دی۔ ہندوستان اس جیت کے ساتھ انڈر 19 عالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔


یشسوی جیسوال نے پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 105 رن بنائے۔


یشسوی جیسوال کی جدوجہد


واضح رہےکہ یشسوی جیسوال (Yashasvi Jaiswal) کی انڈر 19 عالمی کپ میں شاندار کارکردگی ان لوگوں کے لئے مثال ہے، جو ہمیشہ غریبی اور کم وسائل کا رونا روتے رہتے ہیں۔ یشسوی جیسوال یہ کھلاڑی ممبئی کے مسلم یونائیٹیڈ کلب کے گارڈ کے ساتھ تین سال تک ٹینٹ میں رہا۔ یشسوی نے محض 11 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑ دیا تھا اور وہ کرکٹر بننے کے لئے ممبئی آگئے تھے۔ دو بھائیوں میں چھوٹے یشسوی اترپردیش کے بھدوہی کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد ہیں ایک چھوٹی سی دوکان چلاتے ہیں۔ یشسوی، کم عمر میں ہی کرکٹ کا خواب لےکرممبئی پہنچ گئے تھے۔ ان کے والد کے لئے فیملی کو پالنا مشکل ہورہا تھا، اس لئے انہوں نے اعتراض بھی نہیں کیا۔ ممبئی میں یشسوی کے چچا کا گھر اتنا بڑا نہیں تھا کہ وہ اسے ساتھ رکھ سکیں۔ اس لئے چچا نے مسلم یونائیٹیڈ کلب سے گزارش کی کہ وہ یشسوی کو ٹینٹ میں رہنےکی اجازت دیں۔

یشسوی جیسوال نے ٹینٹ میں گزارے ہیں تین سال


یشسوی جیسوال (Yashasvi Jaiswal) نےایک انٹرویو میں بتایا تھا، 'اس سے پہلے میں کالبدا دیوی ڈیری میں کام کرتا تھا۔ پورا دن کرکٹ کھیلنےکے بعد میں تھک جاتا تھا اور سوجاتا تھا۔ ایک دن انہوں نے مجھے یہ کہہ کر وہاں سے نکال دیا کہ میں صرف سوتا ہوں اورکام میں ان کی کوئی مدد نہیں کرتا'۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال نے تین سال ٹینٹ میں بتائے، جہاں بارش کے وقت چھت ٹپکتی تھی۔ یشسوی نے کبھی اپنی جدوجہد بھری زندگی کی خبر والدین کو نہیں دی کیونکہ اگر انہیں پتہ چلتا تو وہ اسے ممبئی سے واپس بلا لیتے اور ان کےکرکٹر بننےکا خواب ٹوٹ جاتا۔ واضح رہےکہ یشسوی جیسوال دن میں کرکٹ کھیلتے تھے اور رات کے وقت گول گپے بیچتے تھے، لیکن اس کے باوجود کئی راتوں کو انہیں بھوکا سونا پڑتا تھا۔

یشسوی جیسوال نے ایک انٹرویو میں جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئےکہا تھا، 'رام لیلا کے وقت میری اچھی کمائی ہوجاتی تھی۔ میں یہی دعا کرتا تھاکہ میری ٹیم کے کھلاڑی وہاں نہ آئیں، لیکن کئی کھلاڑی وہاں آجاتے تھے۔ مجھے بہت شرم آتی تھی۔ میں ہمیشہ اپنی عمرکےلڑکوں کو دیکھتا تھا۔ وہ گھر سےکھانا لاتے تھے۔ مجھے تو خود بنانا تھا اور خود ہی کھانا تھا۔ دوپہر اور رات کا کھانا ٹینٹ میں ملتا تھا، اس کے علاوہ ناشتہ دوسروں کے بھروسے ہوتا تھا۔ ٹینٹ میں میں روٹیاں بناتا تھا۔ وہاں بجلی نہیں تھی، اس لئے ہر رات کینڈل لائٹ ڈنر ہوتا تھا'۔ اتنےجدوجہدکے باوجود 10 کھلاڑی نے پہلےممبئی کی ٹیم میں جگہ بنائی۔ وہ انڈیا کی انڈر19 ٹیم میں شامل ہوئے اور اب انہوں نے اپنے بلے سے انڈر 19 عالمی کپ میں کہرا مچا دیا ہے۔

یشسوی جیسوال نے بیچے ہیں گول گپے۔


پانچ میچ، تین نصف سنچری، ایک سنچری

یشسوی جیسوال موجودہ ٹورنامنٹ میں زبردست لے میں ہیں۔ انڈر 19 عالمی کپ میں انہوں نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، جن میں تین میں وہ نصف سنچری لگا چکے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف انہوں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے سنچری لگائی۔ اس ٹورنامنٹ میں یشسوی کے بلے سے اس طرح سے  رن نکلے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف 74 گیندوں پر 59 رن بنائے، 8 چوکے لگائے۔ جاپان کے خلاف 18 گیند پر ناٹ آؤٹ 29 رن کی اننگ کھیلی۔ ایک چھکا اور5 چوکےلگائے۔ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 77 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 57 رن بنائے۔ اس میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹرفائنل میں 82 گیندوں پر 62 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس میں دو چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ یہ اعدادوشمار دیکھ کر واضح ہےکہ یشسوی جیسوال کا مستقبل روشن ہے اور جلد ہی انہیں وراٹ کوہلی کی کپتانی میں کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
First published: Feb 04, 2020 11:46 PM IST