ہوم » نیوز » اسپورٹس

دبئی ٹسٹ: یاسرشاہ کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو روند ڈالا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی کواننگ اور16 رنوں سے شکست دے کرتین میچوں کی ٹسٹ سیریزمیں 1-1 سے برابری کرلی ہے۔

  • Share this:
دبئی ٹسٹ: یاسرشاہ کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو روند ڈالا
یاسرشاہ کی قاتلانہ گیند بازی سے پاکستان کی شاندار جیت۔

لیگ اسپنریاسرشاہ کی بہترین گیند بازی کی بدولت پاکستان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن منگل کو نیوزی کو اننگ اور16 رنوں سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی ہے۔


پاکستان نے اپنی پہلی اننگ پانچ وکٹ کے نقصان پر418 رنوں پراعلان کردیا تھا۔ جواب میں پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنوں پرہی آل آوٹ ہوگئی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے مہمان ٹیم کو فالوآن دیا اورنیوزی لینڈ کی ٹیم اس اننگ میں پاکستان کے اسکور کو حاصل نہیں کرسکی اور312 رنوں پر ڈھیرہوکرمیچ ہارگئی۔


پاکستان کی جیت کے ہیرو لیگ اسپنریاسرشاہ رہے، جنہوں نے میچ میں 184 رن کے عوض 14 وکٹ اپنے نام کئے۔  یاسرشاہ نے اپنی بہترین گیند بازی سے کئی کارنامے انجام دے دیئے۔ ایک میچ میں سب سے اچھا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی اسپنربن گئے۔ انہوں نے عبدالقادرکا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 13 وکٹ لئے تھے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے بہترین گیندبازی کرنے کا ریکارڈ عمران خان کے نام ہے، جنہوں نے 116 رن کےعوض 14 وکٹ حاصل کئے تھے۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں منایا جشن۔

یاسرشاہ ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے بہترین کارکردگی کرنے والے گیند باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کرٹنی والش کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ایک ٹسٹ میں 13 وکٹ حاصل کئے تھے۔

pakistan

لیگ اسپنروں کی بات کی جائے تو ایک ٹسٹ میں سب سے اچھی کارکردگی کرنے کی فہرست میں یاسرشاہ تیسرے نمبرپرہیں۔ پہلے نمبرپرنریندر ہروانی ہیں، جنہوں نے 1988 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 136 رن دے کر16 وکٹ حاصل کئے تھے۔ دوسرا نمبر انل کمبلے کا ہے۔ کمبلے نے 1999 میں پاکستان کے خلاف 149 رن دے کر14 بلے بازوں کا شکارکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:           یاسرشاہ کا قہر، 8 وکٹ حاصل کرکے محض 90 رن پرکردیا ڈھیر

یہ بھی پڑھیں:  جب مشرف نے گنگولی سے پوچھا، کہاں سے لائے ہو دھونی کو، جانیں کیا تھا کپتان کا جواب

یہ بھی پڑھیں:  ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستان چوٹی پرفائز، دوسرے مقام پرپہنچا انگلینڈ، پاکستان سے پچھڑگیا سری لنکا

یہ بھی پڑھیں:   مہندرسنگھ دھونی کا ریٹائرمنٹ پلان سامنے آیا، کریں گے یہ خاص کام
First published: Nov 27, 2018 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading