உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Year Ender 2021: سنہ2021 میں ون ڈے ٹاپ 10 رنز بنانے والے کون ہیں؟ کوئی بھی ہندوستانی شامل نہیں

    وانندو ہسرنگا کے لیے یہ ایک اچھا سال رہا ہے کیونکہ نوجوان آل راؤنڈر نے بلے اور گیند دونوں میں زبرست صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے سری لنکا کے لیے مڈل آرڈر میں شاندار مظاہرہ کیا اور 14 اننگز میں انہوں نے 27.38 کی اوسط سے 356 رنز بنائے۔

    • Share this:
      سنہ 2021 وہ سال ہے، جب ٹیسٹ اور ٹی 20 آئی کرکٹ کو او ڈی آئی کرکٹ سے پہلے ترجیح دی گئی تھی اورشائقین نے تمام تر توجہ ٹیسٹ اور ٹی 20 آئی پر مرکوز رکھی تھی۔ یہاں ہم 2021 میں ون ڈے کرکٹ میں ٹاپ 10 رنز بنانے والے کھلاڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جس کی التی گنتی 10 سے پیش ہے:

      10- وینندو ہسرنگا

      وانندو ہسرنگا کے لیے یہ ایک اچھا سال رہا ہے کیونکہ نوجوان آل راؤنڈر نے بلے اور گیند دونوں میں زبرست صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے سری لنکا کے لیے مڈل آرڈر میں شاندار مظاہرہ کیا اور 14 اننگز میں انہوں نے 27.38 کی اوسط سے 356 رنز بنائے۔

      9- فخر زمان:

      پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے بلے باز فخر زمان نے زیادہ میچوں میں شرکت نہیں کی لیکن انھوں نے متعدد میچوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 6 میچوں میں انہوں نے 60.83 کی اوسط سے 365 رنز بنائے ہیں۔

      8- محمود اللہ

      بنگلہ دیش کے بلے باز کا بھی ملا جلا سال رہا، جب کہ ان کی ٹیم کے لیے مشکل سال رہا ہے۔ اس سال 11 اننگز میں انہوں نے 49.87 کی اوسط سے 399 رنز بنائے ہیں۔

      7- بابر اعظم

      پاکستان کی رن مشین اور کپتان بابر اعظم رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 2021 میں انہوں نے 7.50 کے حساب سے 405 رنز بنائے ہیں اور اس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔

      6- مشفق الرحیم

      بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز نے اس سال مسلسل رنز بنائے اور 9 اننگز میں 58.14 کی اوسط سے 407 رنز بنائے۔

      5- اینڈریو بالبرنی

      آئرلینڈ کے کپتان اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ مسلسل کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ 2021 میں انہوں نے 14 اننگز میں 32.38 کی اوسط سے 421 رنز بنائے ہیں۔

      4- ہیری ٹییکٹر

      ایک اور آئرش کھلاڑی جو خود کو ٹاپ 10 میں پاتا ہے وہ ہیری ٹییکٹر ہے۔ یہ ان کے کیریئر کی اچھی شروعات رہی ہے اور 2021 میں انہوں نے 14 اننگز میں 454 رنز بنائے ہیں۔

      3- تمیم اقبال

      تمیم اقبال اس سال کافی عرصے سے فٹ نہیں ہیں تاہم انہوں نے 14 اننگز میں 38.66 کی اوسط سے 464 رنز بنائے ہیں۔

      2- جانیمان ملان

      جنوبی افریقی بلے باز نے اپنے بین الاقوامی کریئر کی اچھی شروعات کی ہے۔ 2021 میں انہوں نے 7 اننگز میں 84.83 کی اوسط سے 509 رنز بنائے ہیں۔

      1- پال سٹرلنگ

      آئرلینڈ کا بلے باز اپنی ٹیم کے لیے شاندار اسکورر رہا ہے اور یہ سال بھی اس سے مختلف نہیں تھا۔ 14 اننگز میں انہوں نے 54.23 کی اوسط سے 705 رنز بنائے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: