ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی پرپاکستانی کرکٹرکا بڑا بیان، کہا- دونوں کےدرمیان ٹھیک ٹھاک گالیاں چل رہی تھیں

ہندوستانی کپتان (Indian Captain) وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اکثر میدان پراپنے جارحانہ تیوروں کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی پرپاکستانی کرکٹرکا بڑا بیان، کہا- دونوں کےدرمیان ٹھیک ٹھاک گالیاں چل رہی تھیں
ہندوستانی کپتان (Indian Captain) وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اکثر میدان پراپنے جارحانہ تیوروں کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم (Indian Cricket Team) کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) میدان پر اپنے جارحانہ رویےکےلئے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ چاہے اپوزیشن ٹیم کا بلے باز آوٹ ہوا ہو، یا خود کوہلی نےکوئی بڑی اننگ کھیلی ہو، اکثراپنے تیور میدان پر مقابلے کو الگ ہی سطح پر لے جاتے ہیں۔ پاکستان کے سابق عظیم کرکٹر راشد لطیف (Rashid Latif) نے بھی وراٹ کوہلی کےجارحانہ رویے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ راشد لطیف نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ آخر وہ کون سی بات ہے، جو وراٹ کوہلی کو بہتر بلے باز بناتی ہے۔


جانسن اور کوہلی کے درمیان خوب ہوئی بحث


انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، راشد لطیف نے سال 15-2014 میں ہندوستانی ٹیم کے آسٹریلیا دورے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تب مشیل جانسن نے وراٹ کوہلی کو باونسر پھینکی تھی۔ وراٹ کوہلی نے تب کریز پرقدم رکھا ہی تھا اور انہیں یہ بات بے حد ناگوار گزری تھی، جس کے بعد ان کے اور مشیل جانسن کے درمیان بحث بھی ہوئی تھی۔


کوہلی کا رد عمل دفاعی نہیں تھا

پاکستانی کرکٹر راشد لطیف نے کہا، 2014 کی سیریز میں دو ٹسٹ میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اس کے بعد ایک ٹسٹ میں وراٹ کوہلی نے دونوں اننگ میں سنچری لگائی تھی۔ اس میچ میں مشیل جانسن، ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی کے پاس گئے اور دونوں کےدرمیان ٹھیک ٹھاک گالیاں چل رہی تھیں۔ آپ اس میچ کی کلپ دیکھئے اور آپ پائیں گے کہ وراٹ کوہلی کا ردعمل دفاعی بالکل نہیں تھا۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اپنے جارحانہ رویے کے لئے مشہورہیں۔

رچرڈس، میانداد اورگواسکر سے کوہلی کا موازنہ

راشد لطیف نےساتھ ہی کہا کہ وراٹ کوہلی ان کھلاڑیوں میں سے ہیں، جن کے ساتھ گیند بازکو الجھنا نہیں چاہئے۔ راشد لطیف نے وراٹ کوہلی کا موازعہ ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ویوین رچرڈس، پاکستانی عظیم کرکٹر جاوید میانداد اور سنیل گواسکر سے کی۔ راشد لطیف نے وراٹ کوہلی کے گزشتہ سال میدان پر ہوئے ایک اور واقعہ کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، گزشتہ سال ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی-20 سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس دوران ایک میچ میں کیسرک ولیمسن نے وراٹ کوہلی کو کچھ کہا تھا۔ اس کے بعد اس میچ میں وراٹ کوہلی نے شاندار اننگ کھیلی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ کھلاڑی ایسے ہیں، جن سے گیند باز کو الجھنا نہیں چاہئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 10, 2020 04:06 PM IST