ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021 سے پہلے محمد شمی کے ریٹائرمنٹ کی بحث، کہا- نوجوان گیند بازی میں ہماری جگہ لینےکوتیار

محمد شمی نے کہا ہے کہ جب ہمارے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آئے گا تو نوجوان ہماری جگہ لینے کے لئے تیار ہوں گے۔ وہ جتنا زیادہ کھیلیں گے، اتنا ہی بہتر ہوں گے۔

  • Share this:
IPL 2021 سے پہلے محمد شمی کے ریٹائرمنٹ کی بحث، کہا- نوجوان گیند بازی میں ہماری جگہ لینےکوتیار
IPL 202 سے پہلے محمد شمی کے ریٹائرمنٹ کی بحث، کہا- نوجوان گیند بازی ہماری جگہ لینےکوتیار

نئی دہلی: ہندوستان کے سینئر تیز گیند باز محمد شمی (Mohammad Shami) نے کہا کہ آسٹریلیا میں تاریخی جیت میں ٹیم کے نیٹ گیند بازوں نے دکھا دیا کہ جب موجودہ اٹیک کے کھلاڑی ریٹائرمنٹ لیں گے تو تبدیلی کا دور کافی آسان رہے گا۔ محمد شمی، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور امیش یادو کی تیز گیند بازوں کی چوکڑی یقیناً ہندوستان کا سب سے بہترین اٹیک ہے، جو ٹیم کی بیرون ملک میں کامیابی میں کافی اہم رہا ہے۔ ہندوستان نے جب گابا میں جیت سے آسٹریلیا میں مسلسل دوسری ٹسٹ سیریز اپنے نام کی تو حالانکہ ان میں سے کوئی بھی دستیاب نہیں تھا۔


حالانکہ محمد سراج جیسا نوجوان اپنی ڈیبیو سیریز میں انفیکشن کا قائد بنا اور زخمی گیند بازوں کی عدم موجودگی میں نیٹ گیند باز جیسے شاردل ٹھاکر، ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر کو موقع ملے، جس کا انہوں نے پورا فائدہ اٹھایا۔ محمد شمی کلائی کی چوٹ کے سبب ایڈیلیڈ ٹسٹ کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے تھے، انہوں نے کہا، ‘جب ہمارا ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آئے گا تو نوجوان ہماری جگہ لینے کے لئے تیار ہوں گے، وہ جتنا زیادہ کھیلیں گے، اتنا ہی بہتر ہوں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ جب ہم ریٹائرمنٹ لیں گے تو تبدیلی کا دور کافی آسان رہے گا’۔ محمد شمی نے کہا کہ اگر ایک بڑا کھلاڑی ریٹائر منٹ لے گا تو ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ بینچ تیار ہے۔ تجربہ کار ہمیشہ ہی ضروری ہوتا اور نوجوان اس دوران تجربہ حاصل کرلیں گے۔


محمد شمی نے کہا کہ نیٹ گیند بازوں کو بایو ببل کے ماحول میں لے جانے سے انہیں کافی فائدہ ملا اور انہیں کافی اہم مواقع ملے۔ کارتک تیاگی کو چھوڑ کر آسٹریلیا گئی ہندوستان کی بڑی ٹیم کے سبھی گیند بازوں کو مشکل حالات میں کھیلنے کا موقع ملا۔ کیونکہ محمد شمی، جسپریت بمراہ اور امیش یادو سیریزکے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایشانت شرما دورے پر گئے ہی نہیں تھے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 31, 2021 06:49 PM IST