ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگلینڈ دورے سے پہلے پاکستان بورڈ کا بڑا فیصلہ، دو عظیم کرکٹروں کو دی بڑی ذمہ داری

پاکستان کے سابق بلے باز یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وقار یونس ٹیم میں بالنگ کوچ ہیں اور مشتاق احمد اسپن کوچ کی حیثیت سے انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں شامل ہوں گے۔ پی سی بی نے یہ جانکاری دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 09, 2020 07:44 PM IST
  • Share this:
انگلینڈ دورے سے پہلے پاکستان بورڈ کا بڑا فیصلہ، دو عظیم کرکٹروں کو دی بڑی ذمہ داری
یونس دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کے بیٹنگ کوچ مقرر

اسلام آباد: پاکستان کے سابق بلے باز یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ جانکاری دی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سربراہی میں پاکستان ٹیم رواں سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کر سکتی ہے۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ وقار یونس ٹیم میں بالنگ کوچ ہیں اور مشتاق احمد اسپن کوچ کی حیثیت سے انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں شامل ہوں گے۔


یونس خان نے کہا ہے کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ۔انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کی صورت میں ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا اعزاز ہے۔ ایک بیان میں یونس خان نے کہا کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے اور انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کے لیے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق، وقار یونس، مشتاق احمد اور وہ مل کر کھلاڑیوں کی میدان کے اندر اور باہر ہر انداز میں بہترین تربیت کرنے کی کوشش کریں گے۔




پاکستان کے سابق بلے باز یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سابق بلے باز یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔


یونس خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے تجربے اور علم کو دوسروں تک پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی مگر دورہ انگلینڈ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا جہاں وہ بلے بازوں کی تکنیک بہتر بنانے، بالر کی قابلیت کو جانچنے اور ان کی ذہنی پختگی پر خصوصی توجہ دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں تکنیک کے ساتھ ساتھ تحمل مزاجی اور نظم وضبط درکار ہوتے ہیں اور اگر آپ ان تین شعبوں میں قابل ہوجائیں تو آپ انگلینڈ ہی نہیں دنیا کے کسی بھی کونے میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم اگر مؤثر ٹریننگ کرے گی تو بلاشبہ دورہ انگلینڈ میں نتائج بھی بہتر ہوں گے۔
یونس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10،000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف بھی ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 16 اننگز میں انہوں نے 50 سے زیادہ کی اوسط سے 810 رنز بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے دورے کے لئے اضافی کھلاڑی بھی بھیجے گا۔

First published: Jun 09, 2020 07:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading