ہوم » نیوز » اسپورٹس

یونس خان نے چھوڑا پاکستان کے بلے بازی کوچ کا عہدہ، دو دن میں انگلینڈ دورے پر روانہ ہوگی ٹیم

ٹیم کے انگلینڈ دورے پر جانے سے دو دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا، ’پاکستان مرد قومی کرکٹ ٹیم بغیر بلے بازی کوچ کے انگلینڈ کا سفر کرے گی‘۔

  • Share this:
یونس خان نے چھوڑا پاکستان کے بلے بازی کوچ کا عہدہ، دو دن میں انگلینڈ دورے پر روانہ ہوگی ٹیم
یونس خان نے چھوڑا پاکستان کے بلے بازی کوچ کا عہدہ

نئی دہلی: سابق کپتان یونس خان (Younus Khan) نے منگل کو پاکستان کے بلے بازی کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ ’ہچکچاہٹ سے لیکن خوشگوار طریقے سے‘ اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔ حالانکہ اس کے لئے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم 25 جون سے 20 جولائی تک تین ونڈے اور تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز جائے گی اور پانچ ٹی-20 بین الاقوامی میچ اور دو ٹسٹ میچ کھیلے گی۔


ٹیم کے جانے سے دو دن پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا، ’پاکستان مرد قومی کرکٹ ٹیم بغیر بلے بازی کوچ کے انگلینڈ کا سفر کرے گی۔ جبکہ ویسٹ انڈیز دورے کے لئے یونس خان کی جگہ مقرر کرنے کا فیصلہ وقتی طور پر لیا جائے گا‘۔ اس اعلان کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں کہ یونس خان نے خود عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ وہ خود اپنے کردار سے خوش نہیں تھے۔ وہ سلیکشن کے معاملوں میں بڑا رول چاہتے تھے۔ ایک ذرائع کے مطابق، جس طرح سے قومی ٹیم کو مستقبل کے لئے تیار کیا جارہا ہے، اس سے وہ مطمئن نہیں تھے۔


پاکستانی ٹیم 25 جون سے 20 جولائی تک تین ونڈے اور تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہے۔
پاکستانی ٹیم 25 جون سے 20 جولائی تک تین ونڈے اور تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہے۔


یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2022 آئی سی سی ٹی -20 عالمی کپ تک دو سال کے معاہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ یونس خان کے قد اور تجربہ کے ماہر کو کھونا مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا ’تبادلہ خیال کی ایک سیریز کے بعد ہم دونوں ہچکچاہت سے لیکن باہمی طور پر اور خوشگوار طریقے سے متفق ہوئے ہیں کہ یہ الگ الگ سمت میں جانے کا وقت تھا... امید ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے کرکٹروں کے ساتھ اپنے وسیع علم کو شیئر کرکے پی سی بی کے ساتھ تعاون کے لئے دستیاب رہیں گے‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 22, 2021 04:06 PM IST