ہوم » نیوز » اسپورٹس

یونس خان نے اس کھلاڑی کو بتایا پاکستانی ٹیم کے لئے سب سے بڑا خطرہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازی کوچ یونس خان نے جوفرا آرچر کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اپنے بلے بازوں کو بیک فٹ پر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2020 10:32 AM IST
  • Share this:
یونس خان نے اس کھلاڑی کو بتایا پاکستانی ٹیم کے لئے سب سے بڑا خطرہ
یونس خان نے جوفرار آرچر کو پاکستانی ٹیم کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازی کوچ یونس خان نے جوفرا آرچر کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اپنے بلے بازوں کو بیک فٹ پر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ بیٹنگ کوچ کا کہنا ہے کہ نوجوان انگلش پیسر مضبوط اعصاب کے حامل ہیں جس کی وجہ سے دورے میں پاکستانی بیٹنگ کی تکنیک اور اعصاب دونوں کا امتحان ہوگاحالانکہ خشک موسم میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم کو جوفرا آرچر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پیسر خطرناک ہیں۔ ہائی آرم ایکشن کی وجہ سے آرچر کیلیے بلے بازوں کو دھوکہ دینا آسان ہوگا اور ان سوئنگر بھی خطرناک ہے،اس لئے میں اپنے بلے بازوں کو مشورہ دوں گا کہ ان کو لائن میں آکر اور بیک فٹ پر کھیلیں، میرے خیال میں میچ ونر بولر پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔


پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم کو جوفرا آرچر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پیسر خطرناک ہیں۔
پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم کو جوفرا آرچر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پیسر خطرناک ہیں۔


یونس خان نے کہا کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی بڑی تجربہ کار ہے، دونوں نے مل کر انگلینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انگلش کنڈیشز اس موسم میں خشک ہوتی ہیں،امید ہے کہ دونوں پیسرز پاکستانی بیٹنگ لائن کیلیے زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انگلش بولرز کو چیلنج دینے کیلیے ضروری ہے کہ مہمان بلے باز 300سے 350 تک کا اسکور کریں۔
First published: Jun 30, 2020 10:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading