உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے سابق کپتان نے کہا- ٹیم میں تبدیلی کرکے خود کو شرمندہ نہ کرے پی سی بی

    یونس خان نے پاکستان کی ٹی20 عالمی کپ ٹیم کو بتایا بہتر یونٹ۔ (AFP)

    یونس خان نے پاکستان کی ٹی20 عالمی کپ ٹیم کو بتایا بہتر یونٹ۔ (AFP)

    ایشیا کپ کے فائنل میں ہار کے بعد اور انگلینڈ کے خلف ٹیم کی خراب کارکردگی پر کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس درمیان پاکستان کے بہترین سابق بلے بازوں میں شمار یونس خان (Younis Khan) نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کی حمایت کرنے کی گزارش کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان ابھی 7 میچوں کی ٹی20 سیریز انگلینڈ کے خلاف اپنے سرزمین پر کھیل رہا ہے۔ اب تک 4 مقابلے ہوچکے ہیں اور دونوں ٹیمیں 2-2 میچ جیت چکی ہیں۔ حالانکہ پاکستان کی ایشیا کپ میں ہار کے بعد اور انگلینڈ کے خلف ٹیم کی خراب کارکردگی پر کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس درمیان پاکستان کے بہترین سابق بلے بازوں میں شمار یونس خان (Younis Khan) نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کی حمایت کرنے کی گزارش کی ہے۔

      پاکستان نے آئندہ عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کے سابق بلے باز یونس خان نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کہا، ’حال ہی میں ایشیا کپ فائنل میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اور حال ہی میں انگلینڈ سے بڑے فرق سے ہار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم میں تبدیلی کرکے خود کو شرمندہ نہیں کرنا چاہئے۔ ہمارے پاس یہی کھلاڑی ہیں اور ہمیں انہی کے ساتھ کھیلنا چاہئے۔ ہم کہیں اور سے پلیئر نہیں لاسکتے۔ ہمارے کوچ، کپتان اور پی سی بی کو انہی کھلاڑیوں کا استعمال کرنا چاہئے‘۔

       پاکستان نے آئندہ عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

      پاکستان نے آئندہ عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔


      یونس خان نے مزید کہا یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔ یہ سلیکشن کھلاڑیوں کا ایک اچھا یونٹ ہے۔ انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹی20 سیریز میں پاکستان 4 میچوں میں 2 جیت کے ساتھ برابری پر ہے۔ ٹیم نے چوتھا ٹی20 صرف تین رن سے جیتا۔ سیریز کا پانچواں مقابلہ اب 28 ستمبر کو ہوگا۔ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 ٹرائی سیریز کھیلے گا۔ اس کے بعد پاکستان عالمی کپ میں اپنے پہلے مقابلے میں ہندوستان سے مقابلہ کرے گا۔

      ٹی20 عالمی کپ 2022 کے لئے پاکستانی ٹیم:

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، حیدرعلی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان قادر۔

      ریزرو کھلاڑی: فخر زماں، محمد حارث، شہنواز دہانی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: