ٹیم انڈی اکے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان یو اے ای میں جاری انٹرنیشنل لیگ میں دبئی کیپٹلس کا حصہ ہیں۔ اب دبئی کیپٹلس کی ٹیم نے یوسف پٹھان کو اپنا کپتان بنایا ہے۔ اس سے پہلے دبئی کیپٹلس کی کپتانی ویسٹ انڈیز کے رومین پاول کے پاس تھی، لیکن اس کھلاڑی کی کپتانی میں ٹیم لگاتار ہار کا سامنا کررہی تھی۔ دراصل، انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد لگاتار لیگ میں کھیل رہے ہیں۔
یوسف پٹھان دبئی کیپٹلس کے نئے کپتان ہوں گے دبئی کیپٹلس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈ سے ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اب یوسف پٹھان دبئی کیپٹلس کے نئے کپتان ہوں گے۔ حالانکہ پاویل کو کس وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا ہے اسے لے کر فرنچائزی نے کسی طرح کی کوئی وضاحت بیان نہیں کی ہے۔ وہیں، دوسری جانب، یوسف پٹھان دبئی کیپٹلس کے فنیشر کے رول میں اور لگاتار ٹیم کے لیے رن بنارہے ہیں۔
یوسف پٹھان کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اس کھلاڑی نے انڈین ٹیم کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیل چکے ہیں، اس لیگ میں پٹھان نے کل 174 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 3204 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 143 کا رہا جب کہ انہوں نے ایک سنچری کے ساتھ 13 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ اس کھلاڑی نے ہندوستان کے لیے 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ ونڈے کرکٹ میں پٹھان نے 113.6 کی اسٹرائیک ریٹ سے 810 رن بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور ایک ففٹی درج ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔