ہوم » نیوز » اسپورٹس

یوراج سنگھ نے کشمیری کرکٹر عبدالصمد کو مستقبل کا خاص کھلاڑی قرار دیا

عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ کے بعد یوراج سنگھ نے بھی سن رائزرس حیدر آباد کے نوجوان کھلاڑی عبدالصمد کی تعریف کی ہے۔ عرفان پٹھان کی ٹوئٹ کےجواب میں یوراج سنگھ نے لکھا کہ عبدالصمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔

  • Share this:
یوراج سنگھ نے کشمیری کرکٹر عبدالصمد کو مستقبل کا خاص کھلاڑی قرار دیا
یوراج سنگھ نے کشمیری کرکٹر عبدالصمد کو مستقبل کا خاص کھلاڑی قرار دیا

نئی دہلی: عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ کے بعد یوراج سنگھ نے بھی سن رائزرس حیدر آباد کے نوجوان کھلاڑی عبدالصمد کی تعریف کی ہے۔ عرفان پٹھان کی ٹوئٹ کےجواب میں یوراج سنگھ نے لکھا کہ عبدالصمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔ آئی پی ایل 2020 میں سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کا سفر ختم ہو چکا ہے، لیکن ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کی کارکردگی لوگوں کے دل اور ذہنوں میں بس گئی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں دوسرے کوالیفائر میں شکست کے ساتھ ٹیم کا دوسری بار یہ ٹرافی جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ حیدرآباد کی ٹیم نے پچھلے میچوں میں بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کی تعریف بھی سب نے کی۔


 عبد الصمد جموں وکشمیر کی طرف سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، انہیں خود وی وی ایس لکشمن اور عرفان پٹھان جیسے کھلاڑیوں نے دریافت کیا تھا۔

عبد الصمد جموں وکشمیر کی طرف سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، انہیں خود وی وی ایس لکشمن اور عرفان پٹھان جیسے کھلاڑیوں نے دریافت کیا تھا۔


حیدرآباد کے لئے جموں و کشمیر کے کھلاڑی عبدالصمد نے دوسرے کوالیفائر میچ میں دہلی کے خلاف 16 گیندوں پر 33 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر سب کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ میچ کے بعد عرفان پٹھان نے عبدالصمد کی تعریف کی تھی جبکہ اب یوراج نے عبدالصمد کو مستقبل کا خاص کھلاڑی قرار دیا ہے۔ عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عبد الصمد پر اتنی شاندار کارکردگی اور پاور گیم دیکھ کر بہت فخر ہے۔ عرفان پٹھان کے ٹویٹ کے جواب میں یوراج سنگھ نے لکھا کہ عبدالصمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔ عبداصمد نے اس سیزن میں حیدرآباد کے لئے کچھ اچھی اننگ کھیلیں اور اپنے  طوفانی انداز سے سب کو متاثر کیا۔ عرفان پٹھان کے علاوہ ہربھجن سنگھ نے بھی عبدالصمد کی تعریف کی تھی۔


یوراج سنگھ نے لکھا کہ عبدالصمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔
یوراج سنگھ نے لکھا کہ عبدالصمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔


عبد الصمد جموں وکشمیر کی طرف سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، انہیں خود وی وی ایس لکشمن اور عرفان پٹھان جیسے کھلاڑیوں نے دریافت کیا تھا۔ عبدالصمد نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز رن بنانے کی صلاحیت کے لئے ایک نام کمایا ہے۔ اس سیزن میں انہوں نے حیدرآباد کی جانب سے 12 میچوں میں 170.76 کی اسٹرائک ریٹ سے 111 رن بنائے جبکہ بولنگ میں عبدالصمد نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ عبدالصمد نے اننگ کا آخری اوور بھی حیدرآباد کے لئے میچ میں کیا اور ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب رہے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 11, 2020 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading