உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہد آفریدی کی مدد پرہوئےہنگامہ پریوراج سنگھ نےتوڑی خاموشی، کہا- میں انسانیت کےساتھ کھڑا ہوں، ہنگامہ کیوں؟

    یوراج سنگھ (Yuvraj Singh) نے منگل کو پاکستان میں کووڈ -19 سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اپیل کی تھی۔ انہوں نے شاہد آفریدی کی فاونڈیشن کو عطیہ دینے کے لئے ویڈیو پیغام پوسٹ کیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کروڑوں ہندوستانی مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے یوراج سنگھ سے منگل کوکئی مداح ناراض ہوکر تنقید کرنےلگےتھے۔ یوراج سنگھ (Yuvraj Singh) نے پاکستان میں کووڈ -19 (COVID-19) سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ سبھی لوگ شاہد آفریدی فاونڈیشن کو عطیہ دینےکی کوشش کریں۔ بس اسی پوسٹ کے بعد کئی مداحوں نے یوراج سنگھ کو اپنے ملک میں مدد کرنے کا مشورہ دے دیا۔

      سوشل میڈیا پر تنقیدکا سامنا کر رہے یوراج سنگھ نے اب اس معاملے پرخاموشی توڑی ہے۔ انہوں نےبدھ کوکہا کہ ان کا ارادہ کسی کو تکلیف دینےکا نہیں تھا اور مدد کےلئےہاتھ بڑھانے کی اپیل کو بلا وجہ طول دے دیا گیا۔

      یوراج سنگھ کی وضاحت

      پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کی چیئرٹی کو عطیہ دینےکی اپیل کرتی ہوئی سوشل میڈیا پوسٹ پر تنقید کا سامنا کر رہے ہندوستان کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ نے بدھ کو کہا کہ ان کا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانےکا نہیں تھا اور مدد کی ان کی اپیل کو لےکر بلا وجہ طول دیا گیا۔

      یوراج سنگھ نے ٹوئٹ کرکے کہا- میں ہندوستانی ہوں۔
      یوراج سنگھ نے ٹوئٹ کرکے کہا- میں ہندوستانی ہوں۔

      یوراج سنگھ نے ٹوئٹ کیا، ’مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ضرورتمندوں کی مدد کو لے کر کئے گئے ایک ٹوئٹ پر اتنا ہنگامہ کیوں برپا ہے۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا تھا کہ اپنے اپنے ملک میں لوگوں کی مدد کریں۔ میرا ارادہ کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔ میں ہندوستانی ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ میں انسانیت کے لئے بھی ہمیشہ کھڑا رہوں گا، ’جے ہند‘۔ واضح رہے کہ یوراج سنگھ ہی نہیں ہربھجن سنگھ نے بھی شاہد آفریدی کی مدد کے لئے ٹوئٹ کیا تھا، جس کے بعد انہیں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: