உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Exclusive: ایکسکلوزیو: ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کا آئندہ کپتان کون ہو؟ یوراج سنگھ کو رشبھ پنت میں نظر آئی امید

    یوراج سنگھ نے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنانے کی وکالت کی ہے۔ (تصویر PTI)

    یوراج سنگھ نے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنانے کی وکالت کی ہے۔ (تصویر PTI)

    ہندوستان کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ (Yuvraj Singh) نے قومی سلیکٹروں سے رشبھ پنت کو ٹیم انڈیا کا نائب کپتان مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپورٹس 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو بات چیت میں یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ رشبھ پنت کو کپتانی کے لئے تیار کرنے کے ساتھ ہی انہیں وقت دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ (Yuvraj Singh) نے قومی سلیکٹروں سے رشبھ پنت کو ٹیم انڈیا کا نائب کپتان مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپورٹس 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو بات چیت میں یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ رشبھ پنت کو کپتانی کے لئے تیار کرنے کے ساتھ ہی انہیں وقت دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ یوراج سنگھ کا ماننا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا کھیل حال کے دنوں میں نکھرا ہے۔

      یوراج سنگھ نے اسپورٹس-18 کے خاص پروگرام ’ہوم آف ہیروز‘ میں کہا، ’آپ کو کسی کو تیار کرنا ہوگا۔ جیسے ہی کہیں سے کپتان بن گئے، لیکن انہوں نے اسے بنایا، ہے نا! پھر وہ وقت کے ساتھ بہترا ہوا‘۔ یوراج سنگھ کا ماننا ہے کہ رشبھ پنت مستقبل قریب میں ٹسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے صحیح شخص ہوسکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وکٹ کیپر ہمیشہ صحیح طریقے سے سوچنے والا ہوتا ہے کیونکہ وہ میدان کو صحیح طریقے سے دیکھتا ہے۔

      یوراج سنگھ نے مزید کہا، ’آپ ایک ایسے نوجوان کو منتخب کرتے ہیں جو مستقبل کا کپتان ہوسکتا ہے، اسے وقت دیں اور پہلے چھ ماہ یا ایک سال میں کرشمہ کی امید نہ کریں۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کام کرنے کے لئے نوجوان لوگوں پر اعتماد کرنا چاہئے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی گیند باز انگلینڈ میں مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک لیتے لیتے رہ گیا

      رشبھ پنت کو ’نادان‘ نہیں مانتے یوراج سنگھ

      ہندوستان کے سابق اسٹار آل راونڈر یوراج سنگھ نے رشبھ پنت کی دانشمندی پر سوال اٹھانے والے نقادوں کو خارج کردیا۔ یوراج سنگھ نے کہا، ’میں بھی اس عمر میں اتنا شعوری نہیں تھا، وراٹ کوہلی اس عمر میں کپتان تھے جب وہ بہت سمجھدار نہیں تھے، لیکن وہ (رشبھ پنت) وقت کے ساتھ مضبوط اور باشعور ہوتا جا رہا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ معاون اسٹاف اس بارے میں کیا سوچتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہےکہ وہ ٹسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے بہتر شخص ہے‘۔

      رشبھ پنت میں ایڈم گلکرسٹ کی شبیہ دیکھتے میں یوراج

      یوراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ رشبھ پنت کے ساتھ اپنی بات چیت میں وہ اکثر آسٹریلیائی عظیم کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ کی مثال دیتے ہیں، جنہوں نے ساتویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 17 ٹسٹ سنچری لگائی۔ یوراج سنگھ نے کہا، ’آپ کے پاس پہلے سے ہی چار ٹسٹ سنچری ہیں اور آپ ایسا کرسکتے ہیں۔ سب سے بہترین وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر مجھے لگتا ہے کہ رشبھ پنت مستقبل کے عظیم کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: