ہندوستان کے سابق تیز گیندباز ظہیر خان نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو لے کر حیران ہیں کہ کئی تیز گیندباز بار بار زخمی ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر وقت گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ کہیں نہ کہیں کچھ غلط ہورہا ہے جس سے انہیں اتنی سنگین چوٹ لگ رہی ہیں۔ کئی مہینوں سے کرکٹ سے دور جسپریت بمراہ کے علاوہ دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز دیپک چاہر اور پرسدھ کرشنا بھی زخموں کی وجہ سے طویل عرصے تک میدان سے دور رہے۔ چاہر نے موجودہ آئی پی ایل میں واپسی کی لیکن پیر کی عضلات میں چوٹ کی وجہ سے چنئی سوپر کنگس کے لیے درمیان میں کچھ میچ نہیں کھیل پائے، جب کہ پرسدھ کو پیٹھ سے متعلق پریشانی ہوئی جس کے نتیجہ میں انہیں اسٹریس فیکچر ہوگیا۔
ظہیر نے کہا کہ، ’صرف ایک لفظ میں (تفصیل بتانے کے لیے) کہنا بہت مشکل ہے کہ حقیقت میں کیا چل رہا ہے، لیکن میں کہوں گا کہ ہاں، کہیں نہ کہیں کچھ غلط ہورہا ہے کیونکہ ان سبھی کھلاڑیوں کو اتنی بڑی چوٹ لگ رہی ہے۔ لیکن ظہیر اس آئی پی ایل میں دیگر دو اہم ہندوستانی تیز گیندبازوں محمد شمی اور محمد سراج کے مظاہرے سے کافی خوش نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں:
ظہیر نے کہا کہ انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا شاندار ہے۔ انہوں نے چیزوں کو آسان رکھا ہے، کچھ ایسا جو ضروری ہے۔ میں کہوںگا کہ یہ پاور پلے میں کھیلنے کا صحیح طریقہ ہے اور یہ دیکھنا بہت اچھا ہے کہ گیندباز اس طرح کی مثال پیش کررہے ہیں، چیزوں کو آسان رکھ رہے ہیں اور فارمیٹ کی مشکلات میں پھنس نہیں رہے ہیں۔
اس سے پہلے ظہیر خان نے موجودہ آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے عمران ملک کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کے طریقے پر غیر اطمینانی کا اظہار کیا جن کی رفتار نے سبھی کو متاثر کیا ہے۔ ظہیر نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ عمران ملک کو فرنچائزی کی جانب سے اچھی طرح سے سنبھالا نہیں گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔