ہوم » نیوز » اسپورٹس

ظہیر خان نے کہا- ڈیوڈ وارنر اور اسمتھ دیں گے ہندوستانی گیند بازوں کو چیلنج، سیریز نہیں آسان

ظہیر خان (Zaheer Khan) نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک گیند باز ہیں اور یہی طے کریں گے کہ سیریز میں چمپئن کون بنے گا۔

  • Share this:
ظہیر خان نے کہا- ڈیوڈ وارنر اور اسمتھ دیں گے ہندوستانی گیند بازوں کو چیلنج، سیریز نہیں آسان
ظہیر خان نے کہا- ڈیوڈ وارنر اور اسمتھ دیں گے ہندوستانی گیند بازوں کو چیلنج، سیریز نہیں آسان

ممبئی: ہندوستان کے کامیاب بائیں ہاتھ کے سابق تیزگیندباز ظہیرخان نے کہا کہ آئندہ ہندوستان ۔ آسٹریلیا سیریز میں گیندباز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا سیریز کے براڈکاسٹر سونی کے کمنٹری پینیل میں شامل کئے گئے ظہیر خان نے کہا کہ آسٹریلیائی پچیں ہمیں اپنی اچھال اور رفتار کے لئے معروف ہے، اس لئے میرا خیال ہے کہ آئندہ سیریز کے نتیجہ میں گیندبازی فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ جب بھی کوئی دنیا کے ٹاپ گیندبازوں کے بارے میں ذکر کرتا ہے تو میرے ذہن میں جن کھلاڑیوں کا نام آتا ہے، وہ سبھی اس سیریز میں میدان پر ہوں گے۔

ظہیرخان نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی سے ہندوستانی ٹیم کو یقینی طور پر پچھلے دورے کے مقابلے سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔ آسٹریلیائی ٹیم کے سابق تیزگیندباز گلین میک گرا نے کہا ’’ان دونوں ٹیموں کے بیچ ہونے والا کوئی بھی مقابلہ دیکھنے میں دلچسپ ہوتا ہے۔" اسمتھ اور وارنر کی واپسی کے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم بہت مضبوط نظر آرہی ہے، لیکن ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کرلیا ہے۔ یہ دونوں ملکوں کے شائقین کے لئے ایک بہترین سیریز ثابت ہوگی"۔


گیند باز طے کریں گے سیریز کا فاتح: ظہیر خان


ظہیر خان 2011 عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے کہا، ’آسٹریلیائی پچوں پر ہمیشہ بہترین اچھال اور تیزی رہتی ہے۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ گیند باز ہی ونڈے، ٹی -20 اور ٹسٹ سیریز کا فیصلہ کریں گے اور ساتھ ہی ٹیمیں بطور یونٹ حریف ٹیم کو کم اسکور پر روکنے کے لئے کیسی کارکردگی کرتی ہیں’۔ انہوں نے کہا، ’اس وقت جب کوئی دنیا میں اعلیٰ سطح کے گیند بازوں کے بارے میں بات کرتا ہے تو ہمارے ذہن میں جو نام آتے ہیں، وہ سبھی اس سیریز کے لئے پچ پر ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 20, 2020 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading