اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ZIM vs AFG: راشد خان کی خطرناک گیند بازی سے ملی جیت، افغانستان نے کیا 0-3 سے کلین سوئپ

    ZIM vs AFG 3rd ODI: افغانستان نے تیسرے ونڈے میں زمبابوے کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا۔ لیگ اسپنر راشد خان نے 3 وکٹ حاصل کئے اور ‘پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کئے گئے۔ 

    • Share this:
      ہرارے: راشد خان (Rashid Khan) کا بلے سے شاندار کارکردگی جاری ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں وہ گجرات ٹائٹنس کی طرف سے کھیلے تھے۔ انہوں نے 200 سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے تھے اور ٹیم کو چمپئن بھی بنایا تھا۔ اب زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں (ZIM vs AFG) انہوں نے بلے سے کمال کی کارکردگی پیش کی۔ تیسرے ونڈے میں افغانستان نے زمبابوے کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ ٹیم نے سیریز 0-3 سے کلین سوئپ کیا۔ راشد خان 6 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 135 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔ جواب میں افغانستان کے بلے بازوں کو بھی جدوجہد کرنا پڑا۔ راشد خان نے پہلے میچ میں ناٹ آوٹ 39 رن بنائے تھے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری افغانستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز رحمت اللہ گرباز 7 اور گزشتہ میچ میں سنچری لگانے والے ابراہیم زادران صرف 8 رن بناسکے۔ پہلے دونوں میچ میں 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلنے والے رحمت شاہ بھی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ 17 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ٹیم نے 4 وکٹ 60 رنوں پر گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 70 گیندوں پر 38 رن بناکر ٹیم کو سنبھالا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اعظم نے لگایا ریکارڈوں کا انبار، وراٹ-گانگولی کو پیچھے چھوڑا، سنچری لگانے پر دکھایا بڑا دل

      آل راونڈر محمد نبی کی اہم اننگ

      محمد نبی اور شاہدی نے پانچویں وکٹ کے لئے 45 رن جوڑے۔ سابق کپتان اور آل راونڈر نبی 47 گیندوں پر 34 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 2 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ راش خان تین گیندوں پر 6 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ زمبابوے کی طرف سے مجربانی اور تیندیئی چتارا نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ اس سے پہلے میزبان زمبابوے کی ٹیم 44.5 اوور میں 135 رن بناکر سمٹ گئی۔ 6 بلے باز دہائی کے اعدادوشمار کو نہیں چھو سکے۔

      زمبابوے نے 42 رن دے کر 4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ سکندر رضا نے 38 رن بناکر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ریان برل نے بھی 21 رن بنائے۔ افغانستان کی طرف سے راشد خان نے 7.5 اوور میں 31 رن دے کر 3 وکٹ لئے۔ آف اسپنر محمد نبی نے 31 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ فضل حق فاروقی کو بھی دو وکٹ ملے۔ سیریز میں 198 رن بنانے والے رحمت شاہ کو ‘پلیئر آف دی سیریز‘ کا اعزاز ملا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: